منجاکوٹ//منجا کوٹ کے گائوں نیلی میں لوگوں کو پینے کے پانی کی کوئی سہولت دستیاب نہیں اور علاقے میں پانی پر ہاہاکار مچی ہوئی ہے تاہم محکمہ پی ایچ ای کو ٹس سے مس نہیں ۔محکمہ پی ایچ ای اور گرائونڈ واٹر کی طرف سے چار سال قبل ایک ہینڈپمپ نصب کیاگیاتھاجو بھی کئی عرصہ سے خراب پڑاہے اور اسے ٹھیک نہیں کیاجارہا،نتیجہ کے طور پر لوگوں خاص کرخواتین کو دو یاتین کلو میٹر کی دوری سے پانی لانا پڑتا ہے۔ پانی کی قلت پر مقامی لوگوں نے جموں پونچھ شاہراہ کے نزدیک مٹکے لیکر احتجاج کیا اور محکمہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ ایک مقامی شخص شفیق احمد نے کہاکہ نیلی گائوں کا ہینڈ پمپ بھی خراب پڑاہے جس کو ٹھیک کرانے کیلئے محکمہ سے استدعابھی کی گئی لیکن اس پر کوئی اثر نہ ہوا۔