جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت پرآنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کواپنے مطالبات کہ ان کی واجب الاداتنخواہوں کی واگذاری اورتنخواہوں میں اضافے کولے کرسڑکوںپرآکراحتجاج کرنے کیلئے مجبورکیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دِل سراپااحتجاج ورکروں اورہیلپروں کے ساتھ ہیں جوشدت کی گرمی میں دھرنے پربیٹھی ہوئی ہیں ۔رانانے ان خیالات کااظہارنگروٹہ آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کے احتجاجی دھرنے کے دوران کیاجہاں انہوں نے دھرنے میں شامل ہوکران کے ساتھ ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ ورکروں کونہایت کم اُجرت دیناانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے تین مہینوں سے آنگن واڑی ورکرس اورہیلپرس احتجاج کررہی ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت کوبیٹیوں اوربہنوں کوسڑکوں پردھوپ میں جلنے کے باوجودخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کارویہ آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کے تئیں افسوسناک ہے۔رانانے وزیرسماجی بہبودسے فون پررابطہ قائم کرکے آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کے مسائل کاازالہ کرنے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پلہ نہیں جھاڑسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے تین مہینوں سے کام چھوڑہڑتال پربیٹھی ورکروں کے ساتھ انصاف کیاجاناچاہیئے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ حکومت اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔دویندرسنگھ رانانے حکومت کوانتباہ دیاکہ وہ آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کے صبرکاامتحان نہ لے اورمطالبہ کیاکہ ان ورکروں کے ساتھ بات چیت کاعمل شروع کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت غریب ملازمین طبقے کونظراندازکررہی ہے جوکہ باعث افسوس بات ہے۔رانانے ورکروں کویقین دہانی کرائی کہ نیشنل کانفرنس ان کی جدوجہدمیں ان کے ساتھ ہے اوران کوانصاف دلایاجائے گا۔