Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 29, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
راجوری+ مینڈھر // راجوری کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگ سخت مشکلات میں ہیں جنہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے اب تک کوئی بھی پہل نہیں کی ۔ واضح رہے کہ منجاکوٹ کے سرحدی علاقے گذشتہ رات سے شدید گولہ باری کی زد میں ہیں جہاں لوگ جان بچانے کی خاطر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ۔تاہم انتظامیہ نے ابھی تک ان کے رہنے کا کوئی انتظام نہیں کیا۔واضح رہے کہ جنگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اگر چہ انتظامیہ نے کچھ کیمپ قائم کئے گئے ہیں لیکن یہ خیمہ نما ہیں جن میں رہنے کیلئے کوئی تیار ہی نہیں ۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کئی سرحدی مکینوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے منجاکوٹ کے ترکنڈی ، بریانی گلی اور کانگاگلی کے قرب وجوار میں رک رک کر بڑے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک علاقے کے لوگوں کی خبر گری کے لئے ضلع انتظامیہ راجوری کا کوئی بھی فرد وہاں نہیں پہنچا اور نہ ہی ان کے رہنے کا کوئی بندوبست ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایس ایچ او منجاکوٹ کے علاوہ دوسراکوئی بھی افسران علاقوں میںنہیں آیا جو زمینی صورتحال کا جائزہ لیکر عوام کو سرچھپانے کے لئے ضروری اشیاء فراہم کرتا ۔ سرتاج ، غلام محمد ، سبحان علی اور محمد لطیف نے بتایا کہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو جامع پالیسی کے تحت زمین دوز بنکر تعمیر کرکے دئیے جائیں تاکہ جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے لیکن اس کے برعکس ضلع انتظامیہ راجوری نے سرحد کے آس پڑوس میں ترپال سے کچھ ہی ڈھانچے تعمیر کئے ہیں جو قیام کے قابل نہیں ۔ ان کاکہناتھا کہ ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ مستقل طور پر سرحدی علاقوں کی عوام کے لئے بنکر تعمیر کرائے تاکہ کسی بھی مشکل گھڑی میں ان کا استعمال عمل میں لایا جاسکے اور جان ومال کو بچایا جاسکے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیت الخلاء اس طرح کے بنائے گئے ہیں کہ تیز ہواکے جھونکے سے سب کچھ زمین بوس ہوجائے گا ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ سرحدی علاقوں کے عوام کو تحفظ فراہم کرے اور ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے ۔اس دوران مینڈھر کے سر حد ی علاقو ں میں ہندوپاک افواج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے جس دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے ۔اس طرح سے گزشتہ رو زسے اس وقت تک ایک خاتون ہلاک جبکہ عام شہر ی ،آرمی کا میجر اور ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔حد متارکہ کے قریب بس رہی آبادی کے مالی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں ۔دفاعی ذرائع کے مطابق جمعہ کو دن گیا رہ بجے پا کستا نی افو اج نے بالاکو ٹ، مینڈھر اور منکو ٹ سیکٹر و ں میں شدید گو لہ با ری کی جس کے رد عمل میں بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔ اس دوران مینڈھر کے رہا ئشی علاقو ں جن میں گو ہلد، ٹا ئی منکو ٹ، منکو ٹ، بالاکوٹ، بسونی، ریلا ں، ملک پو ر ،سندوٹ، نا ونی چو کی ، بھروٹ، دیری ڈبسی، پنجنی، بھر وتی، سہوالہ، تر کنڈی میں تقریبا ً 100 سے زیا دہ ما رٹر گو لے گرے جن کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔ گو ہلد ملک پو ر میں اسما ء بیگم زوجہ عبدالرحمن عمر 55سال جو کہ ما ل مو یشو ں کے ہمراہ تھی ، ایک مارٹر شل کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی ۔اگرچہ اسے مقامی لوگوں نے سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں پہنچایا جہا ں ڈاکٹر و ں نے مر دہ قر ار دے دیا ۔ ذرائع نے بتا یا کہ گز شتہ رات پاکستانی گو لہ با ری سے بھا رتی افو اج کا ایک میجر اجیت سنگھ جو کہ 21پنجاب رجمنٹ سے وابستہ ہے ،بھی زخمی ہو گیا ہے ۔اس دوران بی ایس ایف ای کاوی ونکٹیش نامی اہلکاراور ایک عام شہر ی عارف حسین شاہ بھی زخمی ہو گئے ۔ آرمی میجر اور بی ایس ایف جو ان کا علا ج معالجہ آرمی ہسپتال اُدھمپور میں چل رہا ہے ۔ ایس ڈی ایم مینڈھر ٹھا کر شیر نے فا ئر نگ سے جا بحق ہو نے والی خا تو ن کے لو احقین کو ایک لاکھ روپے کا چیک بطور امدادبھی دیا ہے ۔ انہو ں نے سرحدی علاقو ں میں رہنے والے لو گو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ گو لہ با ری کے دوران گھر و ں سے با ہر نہ نکلیں۔اس دوران گز شتہ رات فا ئر نگ سے دیری ڈبسی میں تین افر اد کا گھا س بھی جل گیا جبکہ بالاکو ٹ میں کئی مکانو ں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔شام دیرگئے تک بالاکوٹ سیکٹر میںفا ئر نگ کا سلسلہ رک رک کر جا ری تھا جبکہ منکو ٹ اور مینڈھر سیکٹرو ں میںفا ئر نگ کا سلسلہ تھم گیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنرپونچھ محمد ہارون ملک اور ایس ایس پی پونچھ جتیندر سنگھ جوہر نے مینڈھر کادورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لیا ۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ شلنگ کی زد والے علاقوں سے دور رہیں اور اپنی جان کو بچانے کی کوشش کریں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

242مسافروں سے بھری احمد آباد ہوائی اڈے سے لند ن جانے والی ائر انڈیا کی پرواز گر کر تباہ ،ہنگامی بنیادوں پر بچائو آپریشن جاری
تازہ ترین
سالانہ امرناتھ یاترا: یاتریوں کے لئے قریب 125 لنگر قائم کئے جائیں گے
تازہ ترین
بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر: محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز جاری کیں
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

تلاشی آپریشن کے دوران لورن میں بوسیدہ ڈرون برآمد

June 12, 2025
پیر پنچال

مغل روڈ پر خطرناک ڈرائیورنگ کا معاملہ | چار افراد کیخلاف کیس درج کرکے گاڑی ضبط کرلی گئی

June 12, 2025
پیر پنچال

درہال میں ناراض لوگوں کو انوکھا احتجاج، تباہ حال سڑک پر دھان کی کاشت! مایوس عوام نے سست رفتار تعمیراتی کام کے خلاف سڑک کو کھیت میں بدل دیا

June 11, 2025
پیر پنچال

راجوری ہائی وے پر سڑک حادثہ، دو کم عمر لڑکیاں زخمی

June 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?