جموں//صاف ستھرامومنٹ نے نگروٹہ میں سرکاری ہسپتال کی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے حکومت بالخصوص محکمہ صحت پرزوردیاہے کہ وہ نگروٹہ کے لوگوں کودرکارصحت سہولیات کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھائے۔یہاں جاری پریس بیان میں صاف ستھرامومنٹ کے صدرچوہدری شوکت علی نے کہاکہ نگروٹہ میں جوسرکاری ہسپتال ہے اس میں طبی سہولیات کافقدان ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت ہسپتال ہذامیں بہترسہولیات فراہم کرنے کےلئے غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہاہے جس کے مریض علاج کروانے سے قاصرہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں نہ تو عملہ ہے اورنہ ہی ایکسرے کرنے کانظام ہے ،نہ ہی ایمبولینس ہے اورنہ الٹراساﺅنڈکی سہولت ،نہ ہی ڈینٹل سرجن دستیاب ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے اردگردگندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں ،بھاری مقدارمیں ملبہ ذخیرہ ہے ،ہرسوبدبوہی بدبو ہے جس سے راہ گیربالخصوص مریضوں کودقتوں کاسامناکرناپڑتاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی سوچھ بھارت ابھیان چلانے کادعویٰ کرتاہے لیکن نگروٹہ کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسردفترسے بیس قدم کے فاصلے پرہی ہسپتال قائم ہے جہاں پرصفائی ستھرائی کاکوئی نظام نہیں ہے۔انہوں نے مانگ کی کہ نگروٹہ کے سرکاری ہسپتال میں مریضوں کوسہولیات دستیاب کروائی جائیں۔