ڈوڈہ//ڈوڈہ کے طلاب کو والدین کے حقوق سے باخبر بنانے کے لئے رفیق میموریل اکیڈمی وانی پورہ کی جانب سے ایک بحث و مُباحثہ و نعت مقابلہ منعقد کیا گیا ۔پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جنک راج اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل آر ایم اے وانی پورہ تنویر احمد ملک نے بحث و مُباحثہ و نعت مقابلہ کے پروگرام کی صدارت کی۔پروگرام میں زون گندنہ کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے شرکت کی۔اس موقعہ پر آر ایم اے وانی پورہ کے پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہپروگرام کا مقصد طلبا کو والدین کے فرائض سے واقف کرانا تھا ۔نعت و بحث و مباحثہ کے مقابلہ کے لئے عبدا لطیف بٹ او رآر ٹی ٹیچر غلام حسن نے بطور جج کے فرائض انجام دئے۔ بحث و مباحثہ کے مقابلہ میں اکشے کمار، شاداب حُسین اور جعفر سلیم کو بالترتیب پہلا ،دوسرا اور تیسرا انعام حاصل ہوا جبکہ نعت کے مقابلہ میںآفرین کوثر، عاشق حُسین،توصیف عمر کو بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل ہوئی ۔