راجا ارشاد احمد
گاندربل //حالیہ بارشوں کے باعث نالہ سندھ سمیت دیگر ملحقہ ندی نالوں میں موجود پانی میں کیچڑ اور گندہ ہونے کے نتیجے میں گاندربل اور شہر سرینگر کے کچھ حصوں میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ محکمہ جل شکتی ڈویژن گاندربل کی جانب سے نالہ سندھ، نالہ وانگت سمیت دیگر ندی نالوں میں زیادہ گندگی کی وجہ سے پینے کے پانی کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں عوام الناس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے.۔ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی گاندربل کے مطابق موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے نالہ سندھ، ایس ای کنال ، اور وانگت نالہ سمیت دیگر نالوں میں گندگی اور کیچڑ کے زیادہ واقعات رونما ہونے ہیں.جس کے نتیجے میں ضلع گاندربل کے دائرہ اختیار میں آنے والے اور ضلع سرینگر کے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی میں عارضی خلل پڑ سکتا ہے۔تمام متعلقہ علاقوں کے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ پینے کے پانی کا درست استعمال کریں اور استعمال کے لیے وافر مقدار میں پانی ذخیرہ کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے محکمہ نے 8491052446 ،اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، JS-PHE RWS سب ڈویڑن سری نگر 9697946908، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، JS-PHE RWS سب ڈویڑن کنگن: 7006807106 ،محکمہ جل شکتی کے کنٹرول روم 0194-2416292، انچارج ٹینکر سروسز: 9797073882 سے رابطہ کرنے کو کہا ہے۔