جموں/ نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جموں میں ہاتھ میں لئے گئے مختلف پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ جموں کے ترقیاتی منظر نامے کو دوام بخشا جاسکے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار یہاں جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 80ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر مکانات و شہر ی ترقی کے بی اگروال ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری ، ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت شرما، ڈی سی جموں کے علاوہ کئی دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔نائب وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کی عمل آوری میں تیزی لائیں تاکہ بنیادی سطح پر لوگ مستفید ہوسکیں۔انہوںنے ترقیاتی منظرنامے کو عملاتے وقت مناسب اور مجموعی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مختلف اثاثے قائم کرتے وقت ماہرین کی رائے طلب کی جانی چاہئیں۔ڈاکٹر سنگھ نے توی رِور فرنٹ پروجیکٹ ، جنرل بس سٹینڈ کی جدید کاری اور مختلف رہائشی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ مزید تند ہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل ۔