جموں //اچاریہ شری چندر کالج آف میڈیکل سائنسز (ASCOMS)میں سالانہ کھیل و تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریب کا افتتاح جوائنٹ سیکرٹری ڈی کے بترہ اور ڈائریکٹر پرنسپل ڈاکٹر پون ملہو ترہ نے مشترکہ طور پر کیا ۔ان کھیلوں کے دوران 100میٹر دوڑ میں شعبہ ENT کی ڈاکٹر چندر پریت کور پہلے نمبر پر رہی جبکہ ان کے علا وہ شعبہ مائکرو بولوجیولوجی کی ڈاکٹر دپیندر کور دوسرے اور ڈاکٹر شالنی سوبتی بالترتیب تیسرے نمبر پر رہیں ۔اس دوران سٹاف اور طلباء کے مابین ایک کرکٹ میچ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹاف نے 228رنز کئے جس کے جواب میںطلباء کی ٹیم صرف 43رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی ۔اس دوران کالج انتظامیہ کی جانب سے دیگر تمدنی وثقافتی سرگرمیوں کااہتمام بھی کیا گیا تھا ۔