میکسیکو: فٹ بال میچ میں فساد | 17افراد ہلاک ،22زخمی

میکسیکو سٹی // وسطی میکسیکو میں فٹ بال میچ کے دوران شائقین گتھم گتھا ہوگئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔ میکسیکو کی فٹ بال لیگ میں کوئری ٹارو اور اٹلاس کے درمیان کھیل کو شروع ہوئے 62 منٹ ہوئے تھے کہ اس دوران دونوں ٹیم کے حامی لڑ پڑے۔ زخمی ہونے والے افراد میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔جھگڑا شروع ہوتے ہی حفاظتی عملہ میدان سے غائب ہوگیا۔ ادھر سرپھرے فسادیوں نے عورتوں اور بچوں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں۔ فٹ بال گراو?نڈ کی انتظامیہ نے گراو?نڈ کے تمام مرکزی اور ذیلی دروازے کھول دیے تاکہ شائقین نکل سکیں۔ لیگ نے اپنے ا?فیشل ٹوئٹر اکاو?نٹ پر ایک پیغام میں واقعے کی مذمت کی۔ لیگ کے صدر میکل ایریولا نے کہا کہ کھیل دوبارہ شروع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں سیکورٹی کی ذمے داری میں کوتاہی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر لیٹے ایک شخص کو بہت سے شائقین بدترین تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس دوران سیکورٹی کا عملہ بھی وہاں موجود نہیں ہے۔ عدم برداشت کی تصاویر سامنے ا?نے پر دنیا بھر میں بدنامی ہوگئی اور اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔