راجوری //وزیر برائے محکمہ خوراک ،شہری رسدات ،امور صارفین ومحکمہ اطلاعات چودھری ذوالفقار علی نے راجوری سے تعلق رکھنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو فیلو شپ لیٹر فراہم کئے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ذوالفقار علی نے کہا کہ میڈیا کا مثبت تعاون ملک کی تعمیر وترقی کے اسی طرح اہم ہے جس طرح انسانی زندگی کے لئے پینے کا پانی ۔ انہوں نے کہا کہ راجوری میڈیا قومی سطح پر کام کرنے والوں کے مقابل بہتر کام کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدیں ہمیشہ پر تناو¿ رہتی ہیں ،اس کے باوجود یہ لوگ بخوبی اپنی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں ۔ ذوالفقار کاکہناتھاکہ ریاستی سرکار جلد ہی میڈیا کے لئے ویلفیئر اسکیم جاری کرنے والی ہے تاکہ جو لوگ اپنا وقت ملک کی خدمت میں لگارہے ہیں، انہیں بھی تحفظ اوردیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیلو شپ کا مقصد تعمیراتی کام کاج سمیت انتظامیہ میں شفافیت لائے جانے اور زمینی سطح پر مرکزی اور ریاستی سرکار کی طرف سے لاگو اسکیموں کا جائزہ لیناہے تاکہ خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ مزید بہترطرےقے سے ترقی کی جاسکے ۔ انہوں نے پندرہ ورکنگ جرنلسٹوں کو فیلوشپ لیٹر سونپے ۔ اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بھی فیلو شپ کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پہلی مرتبہ اس طرح کا قدم اٹھاےا گےا ہے تاکہ انتظامی سطح پر خامیوں اور خوبیوں کو اجاگر کیا جاسکے ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، ضلع آفیسر محکمہ اطلاعات شفاعت احمد،ضلع آفیسر محکمہ سوشل ویلفیئر عبدالخبیر ، تحصیلدار راجوری چودھری سلام دین و دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔فیلو شپ حاصل کرنے والوں میں سمت بھارگو ، عارف قریشی ،امروز سوری ، عمران خان ، شکتی پال شرما، تعظیم ملک ، ساہل شرما، عمر ارشد ، منیر خان ، گگن کوہلی ، اکھل مہاجن ، اویناش جسیال ، جمشید ملک ،مادھر گپتا اور سشیل دتا شامل ہیں ۔