مینڈھر//مینڈھر میں بڑی تعداد میں لوگ دست و قے کی بیماری کا شکار ہورہے ہیں ۔ ان دنوں سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں بڑی تعداد میں ایسی مریضوںکو لایاجارہاہے جنہیں ا س بیماری کی شکایت ہوتی ہے ۔ہسپتال میں اتنی بھیڑ ہے کہ ایک ایک بستر پر تین تین چار چار مریضوں کو رکھاجاتاہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مینڈھر ہسپتال صرف40بستروں پر مشتمل ہے ۔دست اور قے کی بیما ری کو دیکھتے ہو ئے سی ایم او پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی نے سو مو ار کو سب ضلع اسپتال مینڈھر کا اچانک دورہ کر کے حالات کا جا ئزہ لیا اور بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر ذوالفقا ر چوہد ری سے تفصیلی بات چیت کر کے ہر بیما ری سے نپٹنے کی ہد ایت جا ری کی ۔ اس دورا ن انہو ں نے کہا کہ کو ئی بھی ملا زم چھٹی پر نہیں جا ئے گا اور اگر کوئی بھی ملا زم غیر حا ضر پا یا گیا تواس کے خلاف کار روائی کی جائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ ادویا ت دستیاب ہیںلہٰذا مریضوںکابروقت علاج کیاجائے ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر مز ید دوائی کی ضر ورت پڑی تو وہ بھی سپلائی کی جا ئیں گی ۔ انہو ں نے ڈاکٹرو ں کو اسپتا ل سے دوائی لکھنے کی تلقین کی ۔ انہو ں نے لو گو ں سے اپیل کی کہ صاف صفا ئی کا خا ص خیال رکھیں اور کھا نا کھا نے سے پہلے ہا تھ صابن سے دھوئیں ۔سی ایم او نے کہاکہ پانی ابال کا استعمال کیاجائے ۔انہوںنے بتایاکہ یہ بیماری ہوا میں آلودگی سے پھیل رہی ہے ۔