مینڈھر میں ڈرگ کنٹرول شعبہ کی کارروائی

مینڈھر //مینڈھر قصبہ میں ڈرگ کنٹرول شعبہ کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے پر چار میڈیکل سٹوروں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ سب ڈویژن میں ڈرگ انسپکٹر محمد شکور کی جانب سے اچانک کی گئی کارروائی کے دوران چار میڈیکل سٹوروں کی جانب سے ڈرگ ایکٹ 1940کی خلاف ورزی کی جارہی تھی جس کے دوران آفیسرموصوف نے دیگر ملازمین کے ہمراہ میڈیکل سٹوروں کو سربمہر کر دیا ۔محکمہ کی ٹیم نے تمام میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے دوران سبھی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں جبکہ ادویات قاعدہ کے تحت ہی فروخت کریں ۔آفیسر موصوف نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ قانونی کیخلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔