ینڈھر//مینڈھر میں پی ڈی پی کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میں منکوٹ ،بالاکوٹ،مینڈھر کے ورکروں نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت سردار ندیم خان نے کی ۔اس موقعہ پر چوہدری حاجی منشی ،کفیل خان،عمران خان،حاجی لطیف،لیاقت خان،رشید میر ،راکیش گپتا،چوہدری فیض بلاک صدر ،نصیب اللہ خان،خورشید شاہ ،نیاز علی،چوہدری نصیر جٹ،طفیل جٹ،حاجی گلصید،منشی خان ،فاروق خان،محمود خان وغیرہ نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ آج مینڈھر میں پی ڈی پی ورکروں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اور لوگوں کو منریگا کی اجرت بھی نہیں دی جارہی ۔انہوںنے کہاکہ سابق ایم ایل اے مینڈھر سردار رفیق خان نے جن پروجیکٹوں کی2008سے2014تک بنیاد رکھی تھی ،ان کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایاجارہا بلکہ الٹا ان کاموں میں رکاوٹیں ڈالی جاری ہیں ۔سردار وسیم خان نے کہا کہ ورکروں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں اور عوام کے ساتھ ہورہے امتیازی سلوک کو قطعی برداشت نہیں کیاجائے گا۔موصوف نے کہا کہ ان کے مسائل پارٹی قیادت تک پہنچائے جائیںگے اورانہیں امید ہے کہ پارٹی لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرے گی ۔تاہم موصوف نے کہا کہ مینڈھر میں پی ڈی پی کی کمیٹی کا کوئی نام و نشان نہیں جس سے پارٹی کو مضبوط کیا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ مینڈھر ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں کے لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کاسامناہے ۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں پر پختہ بنکر تعمیرکئے جائیں ۔وسیم خان نے الزام لگایاکہ بی اے ڈی پی فنڈز کا غلط استعمال کیاجارہاہے اور اس پیسے کو سرحدی علاقے پر خرچ نہیں کیاجارہا۔انہوںنے کہاکہ چودہویں فائنانس کمیشن کے پلان بھی غلط بن رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے متعدد ورکروں نے پی ڈی پی میں شمولیت کی جن میں حاجی محمد ایوب،محمد زبیر چوہدری،چوہدری محمد صادق،حاجی طارق خان،محمد رشید خان،محمد شفاعت خان قابل ذکر ہیں۔پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ندیم خان نے مینڈھر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر پارٹی کو مضبوط کریں۔