مینڈھر//پیر متوصاحب ؒ کا سالانہ عرس مبارک ناڑ مینڈھر میں زیر سرپرست سید مشتاق بخاری سجادہ نشین منایاگیا ۔ اس عرس میں بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں مشتاق بخاری نے اولیاء اکرام کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج کے اس نازک اور مشکل دور میں بچوں کو دین کی طرف راغب کرنے اور منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ آج ہم ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور نوجوان نسل ذرا سے کوتاہی برتنے پر بھی راستہ بھٹک سکتی ہے اس لئے والدین کو چاہئے کہ وہ اولیاء اکرام کے پیغامات کو عام کریں اور نوجوانوں کی صحیح سمت میں تربیت کریں ۔واضح رہے کہ پیر متو صاحب ؒکی یاد میں ہر سال مینڈھر اور درہال میں عرس کااہتمام کیاجاتاہے جس دوران علماء حضرات مرحوم کی دینی خدمات اور ان کی حیات پر روشنی ڈالتے ہیں ۔یہ سلسلہ پندرہ برس سے جاری ہے ۔