مینڈھر //سب ڈویژں مینڈھر میں کئی لفت واٹر سپلائی سکیمیں غلط تعمیر ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہوئی ہیں جبکہ عام لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کاسا منا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ کے کچھ ذمہ دار ملازمین نے بتایا کہ سب ڈویژن میں کئی ایک سکیموں کی تعمیر اس طرح سے کی گئی ہے کہ ان کی مدد سے تکنیکی طورپر پانی سپلائی ہی نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے بتایا کہ کئی ایک مقاما ت پر نصب کر دہ مشینری بالخصوص موٹروں کی صلاحیت سے سپلائی ٹینک اور پانی جمع کرنے والے ٹینک کے درمیان فاصلہ زیادہ ہے جبکہ اسی طرح کئی ایک واٹر سپلائی سکیمیں تکنیکی طورپر غلط تعمیر کی گئی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ واٹر سپلائی سکیمیں بند پڑی ہوئی ہیں ۔سب ڈویژن کے نیلی ڈاب علاقہ میں محکمہ آب رسانی کی جانب سے تعمیر کی گئی واٹر سپلائی سکیم کو مکمل ہوئے کئی عرصہ گزر چکا ہے تاہم ابھی تک متعلقہ محکمہ سکیم سے پانی لفٹ ہی نہیں کرپایا جبکہ اس طرح سب ڈویژن میں کئی دیگر ایسی سکیمیں موجود ہیں جن کے مکمل ہونے باوجود بھی محکمہ پانی سپلائی کرنے میں تکنیکی طورپر ناکام ہو گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن مینڈھر کی مکمل ہو نے باوجود بند پڑہ واٹر سپلائی سکیموں کا تکنیکی طورپر جائزہ لیا جائے جبکہ فنڈز ہڑپنے کیلئے بنائی گئی سکیموں کے سلسلہ میں ملوث آفیسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقامی لوگوں کو پانی سپلائی کرنے کا بندوبست کیا جائے ۔