مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن میں گزشتہ ماہ باز یاب کئے گئے 17ہتھ گولوں کو تباہ کر دیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اینٹی ملی ٹینسی آپرویشن کے دوران حالیہ ماہ عسکریت پسندوں کی جانب سے چھاپے گئے گرینڈ بر آمد کرلئے گئے تھے جس کے دوران ان کو پولیس کی تحویل میں رکھا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں چل رہی قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد پولیس کےساتھ ساتھ مختلف ایجنسیوں کے ماہرین کی موجود گی میں مذکورہ ہینڈ گرینڈوں کو تباہ کر دیا گیا ۔متعلقہ حکام نے بتایا کہ گزشتہ عرصہ میں مذکورہ ہینڈ گرینڈوں کی باز یابی ایک بڑی کامیابی تھی تاہم اس کے بعد مذکورہ دھماکہ خیز مواد کو پولیس کی تحویل میں رکھا گیا تھا ۔