سرینگر/نیوز ڈیسک/خانقاہِ اندرابیہ ملارٹہ میںحضرت میر میرک اندرابیؒ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی، ختمات المعظمات اور دورد ازکار کی مجلس آراستہ ہوئی جس کی پیشوائی درگاہِ اندرابیہ کے سجادہ نشین سید وجیہ اندرابی نے کی۔ اس موقعے پر سید محمد شفیع اندارابی نے حضرت میر میرک اندرابیؒ کی سیرت پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ دینی ،علمی ، ادبی اور سماجی خدمات میںاُن کی خدمات ایک سنہری باب ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپیل کی کہ وہ قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہوکر اپنی آخرت سنواریں۔ادھر عرس مبارک حضرت خواجہ مسعودی ولی پانپورؒ کے سلسلے میں خانقاہِ پانپور میں بھی تقریب ہوئی۔ اس سلسلے میں قرآن خوانی اور دورد و ازکار کی مجلس آراستہ ہوئی اور ہر نماز کے بعد تبرکات کی نشاندہی کی گئی۔