مہور//باقی علاقوں کی طرح مہور کو بھی قدرت نے خوبصورتی سے نوازا ہوا ہے۔مہور میں سیر و تفریح کے کئی مقامات ہیں ۔یہ خطہ ایک طرف گول کے ساتھ،دوسری طرف بدھل ،تیسری طرف کلگام اور چوتھی طرف ارناس سلال ڈیم کے ساتھ ملا ہوا ہے۔یہاں سیر و تفریح کیلئے قابل ستائش مقام سلال ڈیم ہے جہاں پر خوبصورت منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔بد قسمتی کی بات تو یہ ہے کہ اس جانب حکومت کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ کئی اور مقامات قابل ستائش ہیں جن میں ڈگنٹاپ،کتاجی،سونا بگا،نکن ٹاپ،کوثرناگ، اچنی، دیول مرگ،آنسی ٹاپ،لپری ٹاپ وغیرہ شامل ہے۔لیکن آج تک کسی مقامی یا ریاستی سیاسی لیڈر نے اس طرف توجہ نہیں دی۔اگرچہ یہ مقامات سیر وسیاحت کے نقشے میں آجائیں تو صوبہ جموں میں یہ اپنا ایک مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔لوگوں کے مطابق اس علاقہ میں ہندودھرم کی کئی ایک مورتیاں نصب ہیں جو برنسال،دیول مرگ،اور تھائی مرگ میں ہیں۔ عوام سرکار کی توجہ اس طرف دلانا چاہتی ہے۔دوسری طرف سے سب ڈویژن مہور میں دو مشہور کھیل کے میدان ہیں۔ ایک آگشی میں اور دوسرا میدان سونگڑی میں موجود ہے۔موسم گرما میں آگشی کے مقام میں پورے ضلع سے لوگ کھیلنے آتے ہے۔اس کے علاوہ میدان کے اردگردگنا جنگل، پہاڑی,اور دیگر خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں اور دوسرا سونگڑی میدان جو کہ دریا کے کنارے پر واقع ہے وہاں پر بھی پورے سال کھیل کھیلے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع ریاسی میں بھی کئی سیر و تفریح کے مقامات ہیں جہاں پر الگ الگ ا ضلاع سے لوگ سیر کیلئے آتے ہے۔جن میں سہاڑ بابا،سولہ پارک،کٹرہ ویشنودی موجود ہے۔ان جگاہوں پر ضلع جموں سے کئی کالج اور اسکول ایکسکرشن کیلئے آتے ہے۔