جدہ //رابطہ عالم اسلامی کے تحت افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک افغان علما کانفرنس کی جانب سے جاری اعلامیے میں مشترکہ علما کونسل کے قیام کی سفارش کی گئی ہے۔ مکہ میں کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں سراہا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں سعودی عرب کی طرف سے اتحاد بین المسلمین کی سرپرستی اور حمایت پر سعودی عرب کو سراہا گیا جبکہ پاکستان میں امن عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کانفرنس کے حوالے سے اس امر کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ مکہ میں منعقد ہونے والی ’افغان امن کانفرنس‘ افغانستان میں قیام امن کا زریں موقعہ ہے- ’اس کی بدولت افغانستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہوگی- افغانستان کے ساتھ ماضی کی تلخیوں کا صفحہ پلٹنے اور امن قائم کرنے کا موقعہ مہیا ہوا ہے- وہ سعودی عرب کی کوششوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں-‘ پاکستان اور افغانستان کے منتخب علما نے افغانستان میں قیام امن کے تاریخی اعلان پر خانہ کعبہ کے سائبان تلے دستخط کردیے- انہوں نے مکہ مکرمہ سے افغانستان میں ’اعلان امن ‘ کی دستاویز جاری کی۔
مکہ میں افغان امن کانفرنس،مشترکہ علما کونسل کے قیام کی سفارش
