مکان منہدم ،دوشیزہ زخمی

مینڈھر//بالاکوٹ کے سنگیوٹ علاقہ میں ایک مکان گرنے سے اٹھارہ سالہ لڑکی زخمی ہوئے جبکہ ایک بھینس ہلاک اور دو مویشی زخمی ہوئے ہیں۔ سنگیوٹ علاقہ میں طوفانی بارش سے ایک مال مویشی کا شیڈ اور ایک رسوئی گر گئی جس سے ایک بھینس ہلاک ہو گئی اور دو مویشی زخمی ہوئے ہیں ۔اس دوران تعظیم اختر نامی اٹھارہ سالہ لڑکی بھی معمولی زخمی ہوئے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لال محمد ولد کملا کا مکان اچانک طوفانی بارش سے گر گیا اور اس کا ہزاروں روپے کا نقصان ہو گیا ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور غریب شخص کو امداد دی جائے کیونکہ اس کا مکان خطرے سے خالی نہیں اور اس کا بال بچہ کھلے آسمان تلے ہے ۔