کلکتہ//وزیر اعظم نریندر مودی کے مدنی پور میں منعقد کسان ریلی میں شدید بارش کی وجہ سے پنڈال گرنے سے 22افرادزخمی ہوگئے جنہیں مدنی پور اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔وزیرا عظم نے اسپتال جاکر زخمیوں سے ملاقات کی اور علاج میں ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ہی یہ حادثہ پیش آیا ۔وزیر اعظم نے ایس پی جی جوانوں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں پہنچائیں ۔۔یو این آئی