جموں//سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما وممبراسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے مودی حکومت 2014کے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کے وقت یہ وعدہ کیاگیاتھاکہ دو کروڑ نوجوانوں کور وزگار کے مواقع فراہم کیاجائے گا اور اب وزیر اعظم نریندر مودی یہ دعویٰ کررہے ہیںکہ ملک میں پکوڑا دکانیں کھول کر روزگار کے مواقع پیداکئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس سے بھاجپا حکومت کی ناکامی کا پتہ چلتاہے ۔انہوںنے کہاکہ کوئی جاب پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ خود انحصار بن گئے ہیں ۔ انہوںنے نئی لبرل پالیسیوں کی وجہ سے یہ صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ ریاست میں قائم مخلوط سرکار نے بھی نوجوانوں کو مایوس کردیاہے اور وعدوں کے برعکس زمینی سطح پر کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ بیروزگاری الارمنگ سطح پر پہنچ چکی ہے جس پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔