یواین آئی
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہماچل پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر کہا-ہماچل پردیش کے تمام باشندوں کو یوم تاسیس ریاست پر بہت بہت مبارکباد۔ میری خواہش ہے کہ ہماری یہ سرزمین، جس نے اپنے قدرتی حسن اور عظیم ورثے کو محفوظ رکھا ہوا ہے، تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ہماچل پردیش آج اپنا 55واں مکمل ریاستی دن منا رہا ہے۔ اس سال ضلع کانگڑا کے بیجناتھ میں ریاستی سطح کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ بیجناتھ کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں ریاستی سطح کا یوم ریاست منایا جا رہا ہے۔ادھر نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑنے ریاستی یوم تاسیس پر ہماچل پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ہفتہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں یہ جانکاری دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ سکریٹریٹ نے کہا کہ دھنکھڑنے ریاست کے لوگوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیاں چھونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دھنکھڑنے کہا، “ہماچل پردیش کا یوم تاسیس مبارک ہو۔ ریاست ہمیشہ ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے اور دیو بھومی کے لوگوں کو ہمیشہ ایشور کا آشیرواد ملے۔