منڈی//انجمن تنظیم المومنین منڈی کے زیر اہتمام حسینی ہفتہ کے عنوان سے سالانہ مجالس اسد کا اہتمام اس بار بھی نہایت ہی عقیدت و احترام سے کیا گیاہے ۔اس سلسلہ کی پہلی مجلس عزا منگل وار کو امام بارگاہ عالیہ منڈی میں منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر سے عزادارانِ امام حسین نے شرکت کی ۔اس مجلس کا آغاز بھی تلاوت کلام پاک سے کیا گیاجس کے بعد مقامی نعت خواں حضرات نے نعت اور منقبت کا نذارانہ امام عالی مقام کی بارگاہ میں پیش کیا۔بعد از آں بیرون ریاست اتر پردیش کے عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواںخورشید عصری نے سلام و نوحہ کا نذارانہ پیش کر کے عزادارن حسینؑ سے خوب دا و تحسین حاصل کی۔اس موقعہ پربیرون ریاست سے آئے ہوئے عالم دین مولانا سید جعفر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے امام عالی مقام کی شہادت عظمیٰ پر روشنی ڈالی۔مجلس عزا کے اختتام پر کشمیری مرثیہ خواں حضرات نے بھی مرثیہ پڑھا جبکہ دعا و سلام پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔