سوپور// سوپور پولیس نے روہامہ رفیع آباد میں منشیات مخالف مہم کے سلسلے میں ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں ایس پی سوپور سدھانشوورما،ایس ڈی پی او رفیع آبادنثاراحمد،بی ڈی اوروہامہ ممتازاحمد،بی ایم او روہامہ ڈاکٹرآصف علی ڈار،بارایسوسی ایشن صدرایڈوکیٹ بلال احمد،سماجی کارکن عمررشید،ڈرگ ڈی ایڈکشن ٹیم بارہمولہ،مفتی عبدالرشیدقاسمی ،پرنسپل گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول روہامہ محمد ابراہم شاہ،ٹریڈرس ایسوسی ایشن روہامہ کے صدربشیراحمدوار،چیئرمین سیول سوسائٹی روہامہ عبدالرحمان ایتو،سومواونرس ایسوسی ایشن روہامہ کے صدرعبدالقیوم لون اورایس ایچ اوپانزلہ مدثرشفیع بھی موجودتھے جبکہ گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول روہامہ کے طالب علموں نے بھی اس جانکاری پروگرام میں شرکت کی۔اس موقع پر ممتاز مقررین نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں والدین کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والدین اپنے بچوں کا اندازہ لگانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کہ وہ منشیات کے عادی ہیں یا نہیں اور آنے والی نسلوں کومنشیات کی وباء سے بچایا جا سکتا ہے۔ ایس پی سوپور سدھانشوورمانے معاشرے میں پائی جانے والی سماجی برائیوں خاص طور پر منشیات کی لت کے خاتمے میں لوگوں سے تعاون مانگا۔ انہوں نے والدین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ والدین کی ایک بچے کی تربیت میںاہم ذمہ داری ہوتی ہے ۔مقررین نے حفاظتی اقدامات اور منشیات کی لت کی روکتھام میں جموں وکشمیر پولیس کے کردار کو سراہا۔