منجاکوٹ//تحصیل ہیڈکوارٹر منجاکوٹ میں پچھلے دو ہفتوں سے لوگ پانی سے محروم ہیں مگر انتطامیہ کی جانب سے کوئی بھی توجہ نہ دی گئی ۔لوگوں نے بتایا کہ محکمہ میکنیکل کی نااہلی کے باعث لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں مگر اس وقت تک اس کا کوئی بھی حل نہ نکالا گیا ہے۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کو اطلاع کرنے کے باوجود بھی محکمہ ٹس سے مس تک نہیں ہورہاہے اور نتیجہ میں لوگ گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کمار شون سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ فوری طور محکمہ کو پانی کی فراہمی کا حکم صادر فرمائیںگے۔