منجاکوٹ // منجاکوٹ قصبہ کو پینے کا پانی سپلائی کرنے کیلئے بنایاگیا پانی کا ڈگ ویل خشک ہوگیاہے جس کی وجہ سے گرمی کے ان دنوں میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ قصبہ میں پانی کی سپلائی کی خاطر محکمہ پی ایچ ای کی طر ف سے ایک ڈگ ویل کھوداگیا تھا جو پندرہ روز قبل خشک ہوگیا جس کی وجہ سے پورے قصبہ میں پینے کے پانی کا بحران پیداہوچکاہے اور لوگ پریشان حال ہیں ۔ مقامی لوگوں کاکہناہے کہ انہیں پانی کی ایک بوند بھی حاصل نہیں ہورہی اور مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔انہوںنے محکمہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پندرہ دن بعد بھی ان کیلئے کوئی متبادل انتظام نہیں کیاگیا اور محکمہ اس بات کا انتظار ہے کہ کب اس ڈگ ویل میں دوبارہ پانی جمع ہوجائے گا جو پھر سپلائی کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ کو ان کیلئے پانی کا انتظام کرناچاہئے ۔لوگوں نے محکمہ کے ایگزیکٹوانجینئر سے اپیل کی ہے کہ وہ قصبہ میں پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے متبادل تلاش کریں ۔