عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ملی ٹینسی کے نیٹ ورکس کے خلاف ایک اہم کریک ڈائون میں، جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں متعدد کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر مجرمانہ مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کی شام جڈی بل، صورہ، لال بازار اور زکورہ کے سینئر پولیس افسران کی قیادت میں ایک مشترکہ ٹیم نے چھانہ محلہ، ملہ پھاگ علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پتہ لگایا۔پولیس نے ٹھکانے سے ایک اے کے 47 رائفل کے ساتھ 14 رانڈ گولہ بارود اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا۔