نئی دہلی// ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس متاثرین کی رفتار گذشتہ برس کی طرح بڑھنے لگی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 59 ہزار 118 نئے معاملات درج ہوئے، جو موجودہ سال کا اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔جبکہ اس دوران 257 مریض وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ اس طرح بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,18,46,652تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل جمعرات کو 53,476، بدھ کے روز262 ، 47 ,منگل کے روز715 ، 40، پیر کے روز951 ، 46، اتوار کے روز846 ، 43 ہفتہ کے روز953 40،اور جمعہ کے روز726 39نئے معاملات ز درج ہوئے ہیں ۔جمعرات کے روز 251 کے مقابلے میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 257 درج کی گئی، بدھ کے روز یہ تعداد 275 تک پہنچ گئی تھی جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 199 ، پیرکے روز 212، ، اتوار کے روز 197 ، ہفتہ کے روز 188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172 اورمنگل کے روز 131 ہلاکتیں درج کی گئی تھیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک وائرس کے 59,118 نئے معاملات سامنے آئے جس سے یہ تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار 652 ہوگئی ہے ۔ اس عرصہ کے دوران 32،987 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اب تک 1،12،64،637 ہوچکی ہے ۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 25،874 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4،21،066 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں 257 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،60،949 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 95.09 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 3.55 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.36 فیصد ہے۔ مہاراشٹر اسرگرم معاملات میں سرفہرست ہے اورریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد15397سے بڑھ کرمجموعی تعداد 2،64،001 ہوگئی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 607 سے بڑھ کر 5497 ہوگئے ہیں۔ اب تک 10،978 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 636267 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔