نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کے معاملات کے کمی جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ہے جس سے ریکوری شرح بڑھ کر 83.83فیصد ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے صبح جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین لاکھ 53ہزار 299مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ملاکر اب تک دو کروڑ 4لاکھ 32ہزار 898لوگ کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ہفتہ کو ملک میں مزید 3890 اموات ہوئیں۔اس طرح مجموعی طور پر ملک میں 2لاکھ 66 ہزار207اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس دوران 3 لاکھ 26 ہزار 098 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کا اعدادوشمار بڑھ کر دو کروڑ 43لاکھ 72ہزار 907 ہوگیا۔ فعال معاملات 31,091کم ہوکر 36لاکھ 73ہزار 802ہوگئے ہیں۔اس درمیان جمعہ کو 11لاکھ 3ہزار 625لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 18کروڑ 4لاکھ 57ہزار 579لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ملک میں فعال معاملات کی شرح کم ہوکر 15.07فیص ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.09فیصد ہے۔