نئی دہلی // ملک میں مہلک اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں گراوٹ اور اس بیماری کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹیو کیسز 2.30 لاکھ رہ گئے ہیں۔ہفتے کے روز ملک میں 66 لاکھ 85 ہزار 415 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 94 کروڑ 70 لاکھ 10 ہزار 175 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18,166 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ ین کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 53 ہزار 475 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 23،624 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 5672 سے گھٹ کر دو لاکھ 30 ہزار 971 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 214 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،50،589 ہوگئی ہے۔
99متاثر، کوئی فوتیدگی نہیں،جموں کے 14اور وادی کے 85شامل
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52 ہزار 609ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10 مسافروں سمیت 99 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 30 ہزار533ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل پانچویں دن بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد4426بنی ہوئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 99 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 14جبکہ کشمیر میں 85 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں وائرس سے متاثر ہونے والے 85 مسافروںمیں 8بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 77افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 85متاثرین میں سرینگر میں سب سے زیادہ 41،بارہمولہ میں 12، بڈگام میں 12،پلوامہ میں 2،کپوارہ میں 8،اننت ناگ میں 4،بانڈی پورہ میں 5،گاندربل میں 1جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 6ہزار 445ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2252بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ڈوڈہ، کٹھوعہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 5اضلاع میں 14افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 12افراد مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 14افراد میں جموں میں6، ادھمپور میں 2، راجوری میں 1، سانبہ میں 1 جبکہ پونچھ میں 4افراد وائرس سے متاثر ہوئے ۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 88تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی اتوار کو کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2174بنی ہوئی ہے۔