ملک میں کورونا کی وجہ سے ایک دن میں 1206 اموات، 42766نئے کیس

نئی دہلی// ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی رہی، لیکن اس کی وجہ سے ہونے والی اموات سے دہشت پھیل رہی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس سے 1200 سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دریں اثنا جمعہ کو 30 لاکھ 55 ہزار 802 لوگوں کو کورونا ویکسین دی گئی۔ ملک میں اب تک 37 کروڑ 20 لاکھ 47 ہزار 24 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42766 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 95 ہزار 716 ہوگئی ہے۔ اس دوران 44 ہزار 254 مریضوں کی بازیابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 99 لاکھ 32 ہزار 538 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3694 سے گھٹ کر 4 لاکھ 55 ہزار 33 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 1206 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ سات ہزار 145 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.48 فیصد، بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.20 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔