نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے شدید بحران کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ،81 ہزار، 386 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3 لاکھ،78 ہزار،741 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران 6 لاکھ 91 ہزار 211 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 29 لاکھ 26 ہزار 460 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 78 ہزار 741 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے بحالی کی شرح 84.25 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک2 کروڑ 11 لاکھ 74 ہزار 076 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس دوران ، 2 لاکھ،81 ہزار،386 نئے معاملات سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ 49 لاکھ 65 ہزار 463 ہوگئی۔ فعال معاملات 35 لاکھ 16 ہزار 997 ہوگئے ہیں۔اس دوران 4،106 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے مرنے والوں کی تعداد 2,74,390 ہوگئی ہے۔ملک میں فعال کیسز کی شرح گھٹ کر 14.66 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح ابھی 1.09 فیصد ہے۔مہاراشٹر میں 25903 فعال معاملات کم ہو کر 4،70،595 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 59318 مزید مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد بازیاب افراد کی تعداد بڑھ کر 48،26،371 ہوگئی ہے جبکہ 974 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد 81،486 ہوگئی ہے۔