سرینگر //ریاستی حکومت کی طرف سے کل دربار مو کے آخری دن ایک اہم سرکاری حکمنامے میں ان تمام سرکاری ملازمین کے اٹیچمنٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے جنہیں مختلف محکموں کیساتھ منسلک رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 13اہم افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے جبکہ کئی کشمیر ایڈمنسٹریٹو افسران کو ترقیوں سے نوازا گیا ۔جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زیر آرڈر نمبر1203کے تحت تمام انتظامی سیکریڑیوں اور محکموں کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طوران تمام ملازمین کے غیر منسلک ہونے کے احکامات صادر کریں جو دوسرے دفاتر کیساتھ منسلک کئے گئے ہیں۔البتہ جنرل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جن کارپوریشنوں کے اضافی ملازمین کو اٹیچ کیا گیا ہے ان پر یہ احکامات صادر نہیں ہونگے۔حکومت نے منوہر لعل کو ایسوسی یٹیڈ اسپتال جموں کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا۔اسسٹنٹ ریونیو بڈگام کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجو کیشن تعینات کیا گیا۔محمد لطیف کو ڈپٹی سیکریٹری انمل ہسبنڈری تعینات کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پلوامہ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر نزول سرینگر مقرر کیا گیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ ٹنگڈار شبیر الحسن کو تبدیل کر کے سب ڈیژنل مجسٹریٹ چاڈورہ تعینات کیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سنٹیشن رورل ڈیولپمنٹ سرینگر کو تبدیل کر کے جنرل منیجر گاندربل(ڈی آئی سی) تعینات کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نزول سرینگر غلام محی الدین شاہ کو تبدیل کر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ بیروہ تعینات کیا گیا۔کلکٹر لینڈ ایکوزیشن لیکس اینڈ واٹر وائز غلام رسول وانی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو پلوامہ مقرر کیا گیا۔عبالحمید زرگر کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بڈگام،سمر نائک کو ڈپٹی ڈائریکٹر رورل سنیٹیشن سرینگر،شاہد محمود کو سیکٹریٹری سوشل ویلفیئر بورڈ، بشیر احمد اندرابی کو سب ڈیژنل مجسٹریٹ کرناہ ٹنگڈار اور محمد شفیع ککرو کو ٹورازم کیساتھ آگے کی دیوٹی کے بارے میں رجوع کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔