Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ملازمین کا سوشل میڈیا استعمال ،حکومتی قدغن پر مزاحمتی خیمہ اور مین سٹریم کی یکساں برہمی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 28, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE

 تانا شاہی حکم جسکا کوئی جواز نہیں:میر واعظ،ملک

نیوز ڈیسک
 
سرینگر//حریت (ع) چیئر مین میر واعظ عمر فاروق اورلبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین پر سماجی میڈیا کے استعمال کی پابندی کا تانا شاہی حکم شمالی کوریا کی آمریت کے ساتھ مناسبت رکھتا ہے۔منافق سیاست دان جو کبھی انسانی حقوق کی پامالیوں پر واویلا مچاتے اور جو ہیلنگ ٹچ اور خیالات کی جنگ کا راگ الاپ کر لوگوں کی ہمدردیاں بٹورتے تھے، نے غیر جمہوری احکامات صادر کرکے جموں کشمیر کو ایک فوجی آمریت میں تبدیل کردیا ہے جہاں ہر مخالف آواز کو طاقت کے بل پر دبانا ہی معمول بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے پہلے ہی جموں کشمیر میں ہر قسم کی سیاسی کاوشوں پر پابندی عائد کررکھی ہے، ہر قسم کے پرامن احتجاج کو پابند کررکھا ہے اور چھوٹی سے چھوٹی سیاسی مکانیت کو بھی مسدود کردیا ہے۔اب سرکاری ملازمین پر شکنجہ کسنے اور ان کی آواز دبانے کیلئے انہیں سوشل میڈیا پر انسانی حقوق پر بات کرنے نیز ظلم و جبر پر ماتم سے روکنے کیلئے ایک نیا نادر شاہی حکم جاری کردیا گیا ہے جو دنیا کے انسانوں کو حاصل ’اظہار رائے کی آزادی ‘ کے ہی منافی نہیں بلکہ ہر لحاظ سے ایک آمرانہ حکم ہے ۔انہوں نیکہا ہے کہ سرکاری ملازمین جو سماج کا حساس اور پڑھا لکھا طبقہ ہے کے اظہار رائے پر قدغن سرکار کی بوکھلاہٹ اور عوام کا سامنا کرنے میں اس کی ناکامی کا برملا اظہار ہے۔ جمہوریت کے نام نہاد دعوے کرنے والی سرکار نے پہلے سے ہی کشمیر میں فوجی طاقت کے بل پر عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرنے اور احتجاج کرنے کے حق سے محروم کر رکھا ہے ۔ جب بھی لوگ اپنے حقوق اور مطالبات کے لئے احتجاج کرتے ہیں تو انہیں قدوبند ، گولیوں اور پلٹ گنوں کے ذریعے خاموش کردیا جاتا ہے۔
 
 

خبردار!

اب ناک کٹے گی:شاہ فیصل

بلال فرقانی
 
    سرینگر //ڈاکٹر شاہ فیصل نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ سے کوڈ زبان میں بات کریں گے۔شاہ فیصل نے کشمیری زبان کا سہار لیتے ہوئے فیس بک پر تحریر کیا’’آج سے میں کوڈیڈ زبان میںاپ ڈیٹ کروں گا،سنا ہے کہ فیس چلانے پر سرکاری ملازمین کا’’تلہ پت شلکھ‘‘ کیا جائے گا۔شاہ فیصل کے پیغام درج کرنے کے بعد ان کا تعاقب کرنے والوں ،جن میں کچھ حاضر سروس اور سبکدوش ملازمین بھی شامل ہے، نے طنزیہ اور مذاقیہ ردعمل پیش کیا۔ سنیئر سرکاری افسر شہزادہ بلال نے ڈاکٹر شاہ فیصل اور دیگر ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے تحریر کیا اگر سماجی میڈیا پر وہ اپنا ضمیر اور ذہن استعمال کریں گے،تو انکی ناک کاٹ دی جائے گی۔انہوں نے لکھا’’خبردار ہوشیار، آج سے جائز رائے نامعتبر ہے،اگر کوئی فیس بل پر اپنے ضمیر اور ذہن کو استعمال میں لاکر پیغام درج کریگا،انکی ناک کاٹ دی جائے گی‘‘۔
 
 

 ناکامی اور نااہلی چھپانے کی مذموم کوشش

نیشنل کانفرنس، تاریگامی، انجینئر

 نیوز ڈیسک
 
  سرینگر//نیشنل کانفرنس ، محمد یوسف تاریگامی  اور انجینئر رشیدنے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیاکے استعمال پر قدغن عائد کرنے کے حکومتی اقدام کو پی ڈی پی بھاجپا مخلوط اتحاد کی طرف سے حکومت کی ناکامیاں چُھپانے کا ایک ناکام حربہ ہے ۔این سی ترجمان جنید متو نے کہا ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی کے دور میں سوشل میڈیا کے استعمال پر قدغنیں عائد کرنا جمہوری قدروں کے منافی ہیں۔ جموں و کشمیر کا پشتینی باشندہ ہونے کے ناطے ایک سرکاری ملازمین کو اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے اور ایک شہری سرکاری ملازم ہونے کے باوجود ریاست اور سماج کے مختلف معاملات کے بارے میں اظہارِ رائے ظاہر کرنے کا حق رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ڈی پی حکومت کو سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر قدغن لگانے کا کوئی بھی اخلاقی حق نہیں ۔جنید متو نے کہا کہ حکومت کا یہ تازہ فیصلہ پی ڈی پی بھاجپا اتحاد کیخلاف زمینی سطح پر پائے جارہے غم و غصے پر پردہ پوشی کرنے کے مترادف ہے۔سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی نے اسے پی ڈی پی بی جے پی اتحاد کی جارحیت پسندی اور آمرانہ ذہنیت قرار دیا  ہے۔تاریگامی نے کہاکہ ایسے وقت میں جب حکومت ریاست میں امن بحال کرنے کے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے ،سوشل میڈیا پر بندشیں نہ صرف اس کے دعوئوں کی نفی کرتا ہے بلکہ لوگوں میں غم وغصہ کا موجب بھی بنے گا ۔ انجینئر رشید نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی مسترد کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کے بنیادی حق پر حملہ قرار دیا ہے۔ انجینئر رشید نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو جوابدہ بنائے جانے کا کوئی بھی اقدام خوش آئندہ ہے لیکن اس بات سے انکار ممکن نہیں ہو سکتا کہ سرکاری ملازمین کچھ اور ہونے سے قبل سماج کا حصہ اور اس دھرتی کے سپوت ہیں جو اپنے آس پاس کے حالات سے متاثر ہوئے بغیررہ سکتے ہیں اور نہ ہی ان حالات پر چپ رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سرکاری طور لوگوں پر زیادتیاں اور ظلم ہورہا ہو تو سرکاری ملازمین ،جو سماج کا لاینفک حصہ ہیں،سے کس طرح خاموشی کی توقع کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دنیا میں سوشل میڈیا کی اہمیت مسلمہ ہے اور اسکا استعمال انسانوں کے بنیادہ حقوق میں شامل ہوچکا ہے لیکن کشمیریوں کو اس حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا
تازہ ترین
آپریشن سندور کے دوران تینوں افواج کے درمیان شاندار تال میل رہا
برصغیر
حریت غیر متعلق ہو چکی، کشمیریوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت میں اپنا مقام تلاش کرنا ہوگا: بلال غنی لون
تازہ ترین
ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

سکولوں میں سوچھتاکہاں؟ ۔26.6فیصد میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلاء نہیں ،6فیصد میں بند

July 18, 2025
صفحہ اول

شہر میں دست،قے اور پیٹ درد میں مبتلا 60فیصد مریضوں میں انفیکشن کی نشاندہی جون اور جولائی میں مضر صحت پانی پینے سے اضافہ ریکارڈ:میڈیکل سپر انٹنڈنٹ

July 18, 2025
صفحہ اول

ٹی آر ایف امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دی

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?