ایجنسیز
کوالالمپور// ملائیشیا کے وزیرِاعظم انورابراہیم نے منگل کے روز اپنے ملک اور تمل ناڈو کے درمیان ’گہرے‘ تعلقات کو سراہتے ہوئے اداکار سے سیاست دان بننے والے وجے فوزف چندرشیکھر کو جنوبی بھارتی ریاست کا نیا وزیرِاعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ابراہیم نے کہا کہ کئی برسوں تک وجے کے ’مداح انہیں تین گھنٹوں کے اندر کرپٹ سیاست دانوں اور مختلف ولنوں کو شکست دیتے ہوئے دیکھتے رہے، عموماً ایک مختصر وقفے کے بعد۔‘انہوں نے کہا،’’اب تمل ناڈو کے عوام نے وجے کو اس سے کہیں بڑی ذمہ داری سونپی ہے جو انہوں نے پردہ سیمیں پر کسی کردار میں نبھائی تھی۔‘‘ ابراہیم نے اپنے ’دوست‘ کو اس عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’اورو ویرل پوراچی یعنی ‘ایک انگلی کا انقلاب’— اب تاریخ رقم کرنے کے دہانے پر ہے۔‘‘انہوں نے کہا،’’ملائیشیا اور تمل ناڈو کے درمیان نسلوں پر محیط تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط موجود ہیں۔ میں آنے والے برسوں میں وزیرِاعلیٰ وجے کے ساتھ قریبی تعاون کا منتظر ہوں۔‘‘51 سالہ (ٹی وی کے) کے بانی اور سربراہ وجے نے اتوار کے روز تمل ناڈو کے وزیرِاعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔