جموں/ممبراسمبلی مینڈھرجاویدرانا نے ہیرا نگر کے رسانہ گائوں میں حالیہ دلدوز واقعہ میں قتل کی گئی کمسن بچی کے والدین سے ملاقات کی اوران کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔یہاں جاری پریس بیان کے ممبراسمبلی مینڈھرجاویدرانا گذشتہ روزہیرانگرکے رسانہ گائوں گئے جہاں پرکمسن بچی جس کاچندروزپہلے بیمہانہ قتل ہواتھاکے لواحقین کے ساتھ ملاقات کرکے ان کی ڈھارس بندھائی۔پریس کے نام بیان میں جاویدرانانے کہاکہ کرائم برانچ سے تحقیقات کروانے کاحکومت کااعلان ،معاملے سے توجہ ہٹانے اوراصل ملزمان کوبچانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملزمان کوبچانے کیلئے مختلف حربے اپنارہی ہے جوکہ باعث افسوس بات ہے۔انہوں نے کہاکہ سانحے کے کلید ی ملزمان کوسیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے ۔انہوں نے افسوس کااظہارکیاکہ حکومت متاثرہ کنبہ کوانصاف دلانے کیلئے ملزمان کاساتھ دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 15سال کے لڑکے کوملزم بتاکرحکومت لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ ضلع میں اقلیتی طبقہ کے لوگ غیرمحفوظ محسوس کررہے ہیں جوکہ جمہوریت کیلئے نیگ شگون نہیں ہے۔انہوں نے مقامی قبرستان میں بچی کودفن کرنے کیخلاف چندلوگوں کی مخالفت پربھی تشویش کااظہارکرتے ہوئے اوقاف اورکسٹوڈین محکمہ پرزوردیاکہ قبرستان کیلئے الاٹ کی گئی مسلم طبقہ کی زمین کی تفتیش کرے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ علاقے میںاقلیتی طبقہ کے لوگوں کیلئے ماحول سازگاربنائے جائیں۔انہوں نے آصفہ کے قاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچانے کاپرزورمطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ایسے جرائم انجام دینے والے کاکسی بھی مذہب سے تعلق نہیں ہوتاہے ۔