Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 25, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
15 Min Read
SHARE

خدمت ِ خلق کا جذبہ

شہر جموں میں مختلف جگہوں پرامداد لیکر ضروتمندوں کی دہلیز پر پہنچے نوجوان

جموں//کرونا وبا ء کے پیش نظر جہاں ہر طرف سے نفسا نفسی چھائی ہوئی ہے، ہر فرد وبشر صرف خود کو بچانے کی فراق میں ہے وہیں شہر جموں میں نوجوانوں نے ’’اوروںکے کام آنا‘‘اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا اور شہر کی مختلف جگہوں پر مقیم بے یار و مددگار افراد کی امداد کیلئے اُن کی دہلیز تک پہنچے۔ نوجوانوں کا یہ گروپ سماجی کارکن ہلال احمد بیگ کی سربراہی میں یہ عظیم کام انجام دے رہا ہے۔ خدمت ِ خلق کے جذبے میں سرشار نوجوان جگہ جگہ جا کر ضرورتمندوں کو راشن اور کپڑوں کی صورت میں امداد پہنچا رہے ہیں۔اِس موقعہ پر سماجی کارکن ہلال احمد بیگ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ وقت ہے جب ہم نے اپنے پیارے نبیؐ کے فرمان پر چلنا ہے،چونکہ حضور ِ پاک ﷺ کا فرمان ہے کہ مجھے غریبوں میں تلاش کرو، میںؐ تمہیں غریبوں میں ملوں گا ۔اِس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اِس مشکل ترین دور میںاپنے پیارے آقامحمدؐ کے اِس فرمان پر چل کر آپ ؐ کی سنت کا زندہ کریں۔ہم فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے آس پاس اُن افراد کی مدد کے لئے آگے آئیں جن کا کوئی گھر نہیں، جنہیں کھانے کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں، جو تپتی دھوپ میں پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترستے ہیں، وہ معصوم بچے جن کے بدن بغیر کپڑوں کے اِس تپتی گرمی میں جھلس رہے ہیں اُن کا ہاتھ تھامیں اُنہیں یہ احساس دلائیں کہ ابھی دنیا میں انسانیت زندہ ہے، ابھی نبی ٔ اکرم ﷺ کے چاہنے والے ہیں جو اپنے پیارے نبی کے فرمان کو بجا لانے میں اپنا سب کچھ دائو پر لگا سکتے ہیں۔ ہلال احمد بیگ نے مزید کہا کہ تمام علاقوں میں صاحب ِ ثروت حضرات کو ضروتمندوں کی امداد کیلئے آگے آنا چاہیے، یہ عظیم وقت ہے کہ ہم اپنے رب کو راضی کرکے اِس مشکل دور سے آزادی حاصل کر سکیں اور اپنی آخرت کو سنوارنے میں کامیاب ہو جائیں۔
 
 
 

 رام بن میں کووڈ مثبت کیسوں میں مسلسل اضافہ | مزید 110کیس مثبت، ایک کی موت

محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن میں کووڈانیس سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پیر کے روز مزید 110 افراد کے نمونے کووڈ مثبت آئے ہیں۔اس دوران بانہال کے تکیہ ٹھٹھاڑ علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد یاسین شاہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں زیر علاج رہنے کے بعد لقمہ اجل بنے ہیں ۔اس طرح ضلع رام بن میں کووڈانیس سے مرنے والوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی ہے۔ پیر کے روز کووڈ سے چھٹکارا پانے والے 21 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز 110 مریضوں کے کووڈ نمونے مثبت آئے ہیں اور اس طرح سے ضلع رام بن میں کووڈانیس سے متاثر ہونے افراد کی کل تعداد 4664 تک پہنچ گئی ہے اور 3645 ریکور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز ڈوڈوہ کے ہسپتال میں بانہال کا ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ اب ضلع رام بن میں 971 افراد ایکٹیو پازیٹیو ہیں۔ اب تک بانہال میں سب سے زیادہ اموات درج کی گئی ہیں۔اس دور ان کووڈ ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن مہم میں تیزی لائی گئی ہے اور یہ مہم گاؤں گاؤں چلائی جارہی ہے۔ 
 
 
 

جموں میں ابابیل نامی این جی ائو کے رضاکار |  کوروناسے فوت ہونے والے فرادکی آخری رسومات ادا کرنے میں سرگرم

جموں//جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ابابیل نام این جی ائو کے رضاکار کووڈ19 سے فوت ہونے والے افرادکی آخری رسومات ادا کر رہے ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب قریبی رشتہ دار بھی کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی آخری رسومات انجام دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ وہیں، جموں میں ایک رضاکارنہ تنظیم سے وابستہ چند نوجوان کورونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تدفین میں پیش پیش ہیں۔جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شخص کی موت کورونا وائرس سے ہوئی جن کی آخری رسومات جموں کے گوجر نگر قبرستان میں ادا کی گئی۔این جی ائو ابابیل خطہ جموں کے صدر مفتی آصف نے اس موقع پرمیڈیاکے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں متوفی کے لواحقین کا فون آیا کہ مذکورہ شخص کی موت کورونا وائرس سے گھر میں واقع ہوئی ہے جس کے بعد رضاکاروں نے لاش کو جموں میڈیکل کالج پہنچایا جہاں قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد ان کی میت کو یہاں قبرستان پہنچاکرآخری رسومات اداکی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ہم یہ سب کچھ انسانی فریضہ جان کراوراللہ کی خوشنودی کیلئے کرتے ہیں۔
 
 
 
 

سیکرٹری باہمی اِمداد محکمہ نے جے اے کے ایف ای ڈی جائیدادوں کا معائینہ کیا

جموں//سیکرٹری باہمی اِمداد محکمہ یشامڈگل نے جموں شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جے اے کے ایف ای ڈی کی زمین اور جائیدادوں کا معائینہ کیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ باہمی اِمداد محکمہ کے متعدد سینئر اَفسران تھے۔ سیکرٹری نے معائینہ کے دوران کہا کہ جے اے کے ایف ای ڈی کی اراضی اور جائیدادوں کو عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور سرکاری محصولات میں اِضافے کے لئے حکومت نتیجہ خیز طریقے سے استعمال کرے گی۔اِس موقعہ پر سیکرٹری کو اراضی اور جائیدادوں کی موجودہ صورتحال اور سابقہ جے اے کے ایف ای ڈی کے دیگر اثاثوں کے علاوہ محکمہ کی کرایہ کی جائیدادوںکے بارے میں جانکاری دی گئی۔اُنہوں نے ٹرانسپورٹ نگر اور امپھلہ جموں میں دورے کے دوران سابقہ جے اے کے ایف ای ڈی کی عمارتوں کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا جن میں گودام ، دفاتر، عمارتیں ، دُکانیں وغیرہ شامل ہیں اور بنیادی ڈھانچے کی مناسب دیکھ ریکھ ، بروقت وائٹ واش اورسائن بورڈوں کی تنصیب کے لئے اَفسران کو ہدایت دی۔بعدمیں سیکرٹری اِمداد باہمی نے فروٹ منڈی نروال جموں کا بھی دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے جے اے کے ایف ای ڈی کی الاٹ شدہ اراضی پراپرٹی کا معائینہ کیا۔معائینہ کے دوران سیکرٹری سے پہلے جے اے کے ایف ای ڈی کے عملے کے ممبران نے زیر التوأ تنخواہوں اور ریٹائرمنٹ واجبات کی واگزاری کا مطالبہ کیا۔سیکرٹری نے اُن کے مطالبے بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ جائز مطالبے پر غور کیا جائے گا۔
 
 

کانگریس کو بڑا جھٹکا | بلاک صدر ٹھاٹھری و کونسلر اپنی پارٹی میں شامل 

ڈوڈہ /اشتیاق ملک/ سینئر بلاک صدر ٹھاٹھری و کونسلر میونسپل کمیٹی اصغر حسین کھانڈے نے کانگریس کو خیر باد کہہ کر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھانڈے نے کہا کہ وہ جب پچھلے دو دہائیوں سے کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے اور ایک سپاہی کی طرح پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کیا لیکن اب یہ جماعت اندرونی خلفشار کا شکار ہو چکی ہے اور اچھے کارکن کی اس میں کوئی قدر و قیمت نہیں رہی ہے۔کانگریس چھوڑنے کا سبب بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملکی سطح پر یہ جماعت بھاجپا ایجنڈے کے مخالف مہم چلا رہی ہے دوسری طرف ٹھاٹھری میونسپل کمیٹی میں کانگریس کو بی جے پی کی حمائت حاصل ہے اور اس معاملے کو متعدد بار پارٹی قیادت کے ساتھ اٹھایا لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ہمیں پارٹی کو خیر باد کہنا پڑا۔کھانڈے نے کہا کہ موجودہ چیرمین نے دیگر کونسلروں کے ہمراہ سابق وزیر و پارٹی نائب صدر غلام محمد سروڑی، پارٹی ترجمان سلمان نظامی و سابق ایم ایل سی نریش کمار گپتا کی موجودگی میں گذشتہ ماہ کی 12 تاریخ کو کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت بلاک صدر میں نے اعلیٰ قیادت سے ٹھاٹھری میونسپل کمیٹی میں بی جے پی کی حمایت واپس لے کر آزاد امیدوار کی حمایت سے کونسل بنانے کا مشورہ دیا لیکن اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا اور اسوقت بھی چیرمین کانگریس و بی جے پی کا نائب چیئرمین ہے۔ سابق کانگریس لیڈر نے کہا کہ اسوقت کوئی سیاسی ہلچل نہیں ہے لیکن پارٹی مخالف پالیسی سے ناخوش ہو کر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران مشتاق احمد حجام بلاک جنرل سیکرٹری، جاوید احمد سابق نائب سرپنچ ٹھاٹھری اے، جاوید اقبال کانگریس ممبر، نذیر احمد حجام و عاشق حسین بٹ دفتری انچارج نے بھی کھانڈے کی موجودگی میں بذریعہ ویڈیو کانفرنس الطاف بخاری کی جماعت اپنی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
 
 
 

نوین چودھری نے کرشی بھون جموں میں ایل اِی ڈی ڈسپلے سکرین کا اِفتتاح کیا

جموں// پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار اور کسانانِ بہبود محکمہ نوین کمار چودھری نے جے ایم یو کھیتی برانڈ اور نیو ای۔ پلانٹ کلینک کاکرشی بھون تالاب تلو جموں کے اِحاطے میںنصب آؤٹ ڈور ایل اِی ڈی ڈسپلے سکرین کا اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ زرعی پیداوار کی جانب سے اُٹھایا گیا یہ اقدام کاشتکاروں کو مختلف مفاہمت کے لئے آڈیو ویژول موڈ کا استعمال کرتے ہوئے کاشتکاری کے میدان میں مختلف کسان دوست منصوبوں اور جدید ترین تکنیکی اِنٹرونشنوںکے بارے میں جانکاری دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ اُنہوں نے محکمہ کی ویب سائٹ پر ڈیلی ڈسپلے کے روزانہ پروگرام کو اَپ لوڈ کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ کسان اَپنی ضرورت کے مطابق اِس پروگرام میں شریک ہوسکیں۔پرنسپل سیکرٹری نے صوبہ جموں کے پانچ اَنکوارڈ اَضلاع (رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ ، ریاسی اور پونچھ) میں بھی یو ایس بی مائیکروسکوپس اور دیگر متعلقہ مواد متعلقہ چیف ایگریکلچر آفیسر کے حوالے کرکے ای۔ پلانٹ کلینک کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام سے کیڑے مکوڑوں ، بیماریوں اور مختلف زرعی فصلوں کی کمیوں کو دور کرنے کے لئے راہ ہموار ہوگی۔اِس موقعہ پرناظم زراعت جموںایس کے کے شرما نے کہاکہ محکمہ صوبہ جموں کے دس اَضلاع میں 40 ای۔ پلانٹ کلینکس ٹیکنیکل بیک اَپ کے لئے ڈائریکٹوریٹ زراعت جموں میں پلانٹ ہیلتھ کلینک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ اُنہوں نے محکمہ اور سی اے بی آئی کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو کیڑے مار اَدویات کے بے دریغ استعمال کے منفی اثرات اور ان کے بقایا اثرات سے آگاہ کریں۔پروگرام لیڈر سی اے بی آئی جنوبی ایشیاء ڈاکٹر وِنود پنڈت نے بتایا کہ پلانٹ کلینک کیڑوں کے انتظام کے مختلف پہلوؤں پر کام کرتے ہیں جن میں ڈیٹا اکٹھا کرنا ، آن لائن کی توثیق ،تجزیہ اور ایس ایم ایس کے ذریعہ کاشتکاروں کی سفارشات شامل ہیں۔دریں اثناء پرنسپل سیکرٹری نے صوبہ جموںکے پہاڑی علاقوں میںخاص فصلوں کے پروجیکٹ برانڈ پروموشن کے تحت برانڈ ’’جے ایم یوکھیتی‘‘کا باضابطہ آغاز کیا۔اِس پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ ایف ایس ایس آئی کی جانب سے کوالٹی چیکنگ کے بعد ائیریا مخصوص مصنوعات جیسے زعفران ، گوچی ، شہد ، راجماش ، اناردانہ ، کالا زیرہ، ہلدی وغیرہ کو بار کوڈنگ فراہم کی جائے گی اور آخر میں بہتر مارکیٹنگ کے لئے بڑے تجارتی سٹوروں اور فوڈ چینوں سے منسلک کیا جائے گا۔ پرنسپل سیکرٹری نے دودھ ، باغبانی کی فصلیں ، سبزیاں وغیرہ جیسے مصنوعات کو فروغ دینے کی ہدایت دی۔جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت (ایکسٹنشن) شاہد اِقبال شیخ نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دی اور سی اے او کٹھوعہ وِجے اُپادھیانے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ کووِڈ ۔19 کے رہنما اصولوں اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کرپروگرام میں ناظم باغبانی جموں رام سیوک ، جوائنٹ ڈائریکٹر ( اِن پٹ)بی ڈی شرما، جوائنٹ 
ڈائریکٹر ( فارمز ) راجندر شرما، جوائنٹ ڈائریکٹر ( مشروم و زرعی ترقی ) اِقبال سنگھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، پلانٹ پروٹیکشن آفیسر ، زرعی ماہر سبزی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ، محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران کے علاوہ تمام اَضلاع کے چیف ایگریکلچر اَفسران نے شرکت کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو
تازہ ترین
ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین
سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد

July 4, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?