Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 16, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
12 Min Read
SHARE

نوشہرہ کالج میں پوسٹر بنانے کے مقابلے کا اہتمام 

نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں انتظامیہ کی جانب سے پوسٹر بنانے کے ایک مقابلے کا اہتمام کیا جس میں کالج کے متعدد بچوں نے شرکت کی ۔خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے سلسلہ میں کالج منتظمین کی جانب سے منعقدہ مقابلے کا اصل مقصد طلباء کو خون کا عطیہ کرنے کی اہمیت کے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا ۔کالج منتظمین نے کہاکہ خون کا عطیہ کرنے سے کئی ایک بے سہارہ افراد کی جان بچائی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک تندرست فرد کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے خون کا عطیہ کرئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں ۔کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری کرہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مقابلے میں ہر ایک سمسٹر کے 40سے زائد بچوں نے شرکت کی اور پروگرام کی مناسبت سے پوسٹر بناکر جمع کئے ہیں ۔اس مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔
 

پاگل کتے کا مویشیوں اور بچے پر حملہ 

راجوری //راجوری ضلع میں ایک پاگل کتے کی جانب سے ایک چھوٹے بچے کیساتھ ساتھ تین میویشیوں پر حملہ کیا گیا تاہم مقامی لوگوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس کو مبینہ طورپر ہلاک کر دیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع کے چین پور علاقہ میں ایک پاگل کتا دلیپ سنگھ نامی ایک مقامی شخص میں داخل ہو گیا جہاں پر ایک 4برس کا چھوٹا بچا کھیل رہا تھا تاہم کتے کی جانب سے کئے گئے حملہ کے دوران اہل خانہ نے موقعہ پر پہنچا کر بچے کو بچایا جس کے بعد کتے نے دیگر کچھ مویشیوں پر بھی حملہ کردیا تاہم مقامی لوگوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس کو ہلاک کر دیا ۔مکینوں نے بتایا کہ اس وقت آوارہ کتے عام لوگوں کیلئے ایک بڑی مشکل کا باعث بن چکے ہیں ۔
 
 

سرنکوٹ میں بابو فتح محمد کا علالت کے بعد انتقال 

جاوید اقبال 
مینڈھر //سرنکوٹ کے رہائشی بابو فتح محمد کا طویل علالت کے بعد صورہ انسٹی چیوٹ میں انتقال ہو گیا ۔ان کی وفات پر کئی سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔مرحوم کی نماز جنازہ سرنکوٹ میں ان کے ابائی گائوں میں ادا کی گئی جس میں سماج کے ہر ایک طبقہ سر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔مرحوم کی عمر 80برس کے لگ بھگ تھی جبکہ وہ گزشتہ 25دنوں سے صورہ انسٹی چیوٹ میں زیر علاج تھے ۔مرحوم محکمہ پشوپالن میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے تھے جبکہ انہوں نے سماج کی بہتری کیلئے اپنی بہترین خدمات انجام دی ہیں ۔سرنکوٹ اور مینڈھر کی کئی سیاسی و سماجی تنظیموں نے مرحوم کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کی ہے ۔
 

مینڈھر میں ’بار روم ‘کا افتتاح کیا گیا 

جاوید اقبال 
مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر مین نے بار روم کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر بار ایسوسی ایشن مینڈھر کے صدر جاوید خان کے علاوہ کئی دیگر وکلاء و معززین بھی موجود تھے ۔غور طلب ہے کہ بارایسوسی ایشن مینڈھر کی مانگ پر سابقہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اعجاز اسد کی جانب سے ’بار روم ‘کی تعمیر کو منظوری دی گئی تھی جس کے بعد اس کا تعمیراتی عمل شروع کیا گیا ۔بار روم کی تعمیرات کے علاوہ اس کے فرنیچر پر لگ بھگ دس لاکھ روپے کی لاگت استعمال کی گئی ہے جبکہ بار ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی ایک بڑی مشکل کو حل کر دیا گیا ہے ۔وائس چیئر مین نے کہاکہ ان کی پوری کوشش رہے گی کہ وکلاء کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی دقتیں کم ہو سکیں ۔اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام میں پنچایتی اراکین او ر معززین بھی موجود تھے ۔
 
 

پہاڑی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دینے کی مانگ 

جاوید اقبال 
مینڈھر //پہاڑی ایکشن فورم مینڈھر کے اراکین نے بھاجپا کی مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جلدازجلد پہاڑی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ اس طبقہ کے بے روز گار نوجوانوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔یہاں جاری ایک بیان میں فورم کے اراکین نے کہاکہ پہاڑی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن حالیہ کئی عرصہ سے جدوجہد کرنے کے باوجود بھی مرکزی حکومت مذکورہ طبقہ کو یکسر نظر انداز کررہی ہے ۔فورم کے رکن محمد عظم فانی ،خرشید میر ،رزاق خان ،ماسٹر عنایت اللہ و دیگران نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ریزرویشن بھی کئی ایک مقامات پر ابھی تک لاگو ہی نہیں کی جاسکی ہے جس کی وجہ سے طبقہ کے طلباء کیساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی طبقہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ان کی مانگ کو لے کر و ہ اپنا رول ادا کریں۔
 
 

 انتظامیہ و ضلع چیئر مین کے درمیان اجلاس 

محبوبہ مفتی کا نام گھسیٹنے پر کانگریس معافی مانگے :پی ڈی پی اکائی 

راجوری //پی ڈپی پی کی راجوری اکائی نے گزشتہ روز ضلع ترقیاتی کونسل راجوری اور ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کے مابین ہوئی ملا قات اور آپسی خلفشاری کو مٹا کر عوامی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے پر کئے گئے اتفاق کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈران کو محبوبہ مفتی کا نام معاملہ میں گھسیٹنے پر معافی مانگی چاہئے ۔راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے لیڈران جن میں طاہر لون ،آصف بٹ ،محمد رشید اور ایوب وانی شامل ہیں ،نے کہاکہ انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کونسل اراکین کے درمیان ہوئی میٹنگ عوامی فلاح و بہبود کیلئے اچھا قد م ہے تاہم انہوں نے کہاکہ کچھ کانگریس لیڈران نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس معاملہ میں بغیر کسی وجہ سے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو معاملہ میں شامل کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر کو نہ تو اس معاملہ میں کوئی دلچسپی تھی اور نہ ہی ان کو اس سلسلہ میں کوئی جانکاری ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس لیڈران کو چائیے کہ وہ اس سلسلہ میں پی ڈی پی صدر سے معافی مانگیں ۔
 

کووڈ کے دور مہنگائی عروج پر ،غریبوں کی مشکلات بڑھ گئی 

 محمد بشارت 
کوٹرنکہ //کووڈ کے دور میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کی وجہ سے غریب طبقہ شدید نوعیت کی پریشانیوں میں مبتلا ہو گیا ہے ۔سب ڈویژن کوٹرنکہ کی کئی سیاسی و سماجی تنظیموں نت جموں وکشمیر انتظامیہ کیساتھ ساتھ بھاجپا کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کے دور میں بڑھ گئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ کوروناوائرس کی آمد کی وجہ سے پہلے سے ہی عام لوگوں کا کاروبار مکمل طورپر بند ہو گیا ہے تاہم اس کے باوجود اب ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کی وجہ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔مقامی معززین نے کہاکہ خطہ پیر پنچال میں پہلے سے ہی لوگوں کی اقتصادی حالت ٹھیک نہیں تھی تاہم اب کووڈ کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم ،رسوئی گیس کیساتھ ساتھ دیگر عام ضروریات کی چیزوں کی قیمتیں بھی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں ۔انہوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ کیساتھ ساتھ مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ضروری اشیا ء کی قیمتوں میں جلدازجلد کمی کی جائے تاکہ غریبوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔
 
 

پونچھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں 

ٹریفک حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کئی چالان کئے 

حسین محتشم
پونچھ// ایس ایس پی ٹریفک رورل موہن لعل کیتھ کی راہنمائی میں ڈی وائی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ آفتا بخاری کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے پونچھ قصبہ میں نو پارکنگ اور غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی کے دوران متعددگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پونچھ کے ڈی ٹی آئی شوکت امین کی قیادت میں پولیس اہلکاران نے ہسپتال روڈ ، ناخواں والی سڑک ، بس سٹنڈ روڈ ، ڈی سی آفس روڈ وغیرہ پر غیر قانونی پارک کی گئی گاڑیوں کے خلاف ایک خصوصی مہم چلائی جس میں متعدد گاڑیاں جو غلط پارکنگ کی گئی تھی کے چالان کئے گئے اور کئی گاڑیاں کرین کے ذریعے اٹھا کر ضلع پولیس لائیں پونچھ میں پہنچائی گئی کے مختلف سیکٹر میں لفٹرز کے ذریعے نوپارکنگ اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔ڈی ٹی آئی شوکت امین کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس پونچھ پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لا رہی ہے اور پونچھ شہر میں غلط پارکنگ کے خاتمے کے لیے سپیشل سکواڈ ، موبائیل سکواڈاور لفٹر ز بھر پور انداز سے کام کر رہے ہیں۔غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کاروائیاں بھی شروع کی گئیں ہیں تا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر کی جا سکیں۔شہر کی اہم سڑکوں  اور اندرون شہر بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے غلط پارکنگ ،ڈبل پارکنگ اور نو پارکنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہری بھی ٹریفک کی روانی کو بہتر طریقے سے برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور غلط پارکنگ سے گریز کریں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران نے اسرائیل پر داغے میزائل
تازہ ترین
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں 16 جون سے دو روزہ سائبر سیکیورٹی ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگا
تازہ ترین
بھیمداسہ میں اچانک مکان کو لگی آگ
خطہ چناب
طوفانی بارشوں سے آیاگول بازار زیر آب | دکانوں ، زرعی اراضی کو پہنچا شدید نقصان
خطہ چناب

Related

پیر پنچال

مناور ندی میں غیر قانونی مائننگ عروج پر، پانی کی سطح کم ہونے کا خدشہ ریت و بجری مافیا کی دن دہاڑے کارروائی، ضلع مائننگ محکمہ خاموش تماشائی

June 13, 2025
پیر پنچال

جگلانوں میں پانی کا دیرینہ مسئلہ حل، عوام میں خوشی کی لہر ۔1 کروڑ 16 لاکھ کی لاگت سے تیار شدہ ڈگ ویل اور فلٹر پلانٹ سے پانی کی سپلائی ممکن

June 13, 2025
پیر پنچال

نوشہرہ میں ہلکی بارش سے شدید گرمی سے جزوی راحت

June 13, 2025
پیر پنچال

راجوری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ۔17 گاڑیوں کے چالان، 6 ای آٹو ضبط،42 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

June 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?