گوجربکروال کانفرنس کا وفدوزیراعلیٰ سے ملاقی
آصفہ قتل کیس سمیت مختلف امورات پر تبادلہ خیال
سید اعجاز
سرینگر //جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کا ایک 13رکنی وفد جموں میں وزیر اعلیٰ محبوبہ کے ساتھ ملاقی ہوا ہے جس میں وفد نے عاصفہ جان قتل معاملہ،سرحدی علاقوں کے بے گھر اور زخمی افراد کے امداد اور دیگر کچھ اہم مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے ہیں ۔جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کا ایک تیرہ رکنی وفدکانفرنس کے جنرل سکرٹری اور پی ڈی پی لیڈر چودھری محمد یاسین پسوال کی صدارت میں جموں میں وزیر محبوبہ مفتی کے رہائش گاہ پر سنیچر کے روز ملاقی ہوا ہے جس میں وفد نے وزیر اعلیٰ کو مختلف مسائل جن میں جموں معصوم عاصفہ کے قتل کیس میں تحقیقات میں تیزی،سرحدوں پر فائرنگ سے ماتچرہ آبادیوں اور افراد کے کے پختہ بنکروں کے ساتھ ساتھ امداد ،خانہ بدوشوں کی باز آبادی کاری،ریاست میں فارسٹ ایکٹ کا فوری طور نفاذ کے علاوہ باقی مشکلات ان کے سامنے رکھے میٹنگ کے بعد محمد یاسین پسوال نے نمائندے کو فون پر بتایا کی وزیر اعلیٰ نے تمام مشکلات کے ازالے کا یقین دلانے کے ساتھ ساتھ معصوم عاصفہ کیس کے بارے میں بتایا کہ وہ اس کیس کے معاملے کو خود دیکھ رہی ہے اور قصواروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی ہوگی۔وفد میںحاجی عبد الحق پسووال۔سلام الدین بجھاڑ،کانفرنس کے چودھری محمد اسلم ،بھاجی ملا،یوتھ لیڈان محمد یونس،نثار احمد، وغیرہ بھی شامل تھے
ہیرانگرمیں رسانہ ودیگرمسلم بستیوں کاپانی بندکردیاگیا
ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کااظہارتشویش
جموں//آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی نے کہاہے کہ ضلع انتظامیہ کٹھوعہ بالخصوص محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے رسانہ گائوں اوردیگرملحقہ دیہات کے لوگوں کاپانی بندکردیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے عہدیداران نے کہاکہ کوٹاموڑ سے محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے رسانہ اوردیگرمسلم بستیوں کوپانی کی فراہمی نامعلوم وجوہات کی بناپرروک دی ہے۔انہوں نے کہاکہ رسانہ گائوں ،تحصیل ہیرانگرکاوہی گائوں ہے جہاں آصفہ نامی معصوم وکمسن بچی کواغواکرکے قتل کیاگیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ مقامی شرپسندوں کی ایماء پرمحکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ عہدیداران بھی مسلم بستیوں کوپانی فراہم کرنے میں لیت ولعل کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں جوکہ باعث افسوس بات ہے۔انہوں نے کہاکہ رسانہ گائوں،چھن موریاودیگردیہات مسلم لوگ رہتے ہیں ان کاپانی بندکرناحکومت کیلئے باعث شرم بات ہے۔انہوں نے افسوس کااظہارکیاکہ حکومت اورکٹھوعہ انتظامیہ مسلم بستیوں کے لوگوں کی پریشانیوں پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
سڑک حادثے میں 15مسافرزخمی
حافظ قریشی
کٹھوعہ // لکھن پور بسوہلی سڑک پربسنت پور مقام پر ایک سڑک حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 15افرادشدیدزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر منی بس زیرِ نمبر جے کے 08 اے9421 لکھن پور سے بسنت پور کی طرف جارہی تھی اس دوران بسنت پور موڑ پر مسافروں سے بھری تیز رفتار منی بس سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بعدازاںحادثے کی خبرپھیلتے ہی مقامی لوگوں کی بھیڑجمع ہوگئی اورپولیس نے موقعہ پرپہنچ کرزخمیوں کوضلع ہسپتال کٹھوعہ منتقل کیا۔
مرحوم الحاج غفوراحمدقادری کی فاتحہ خوانی آج
جموں//مرحوم الحاج غفوراحمد قادری ولد جناب مرحوم الحاج چوہدری ملی ساکنہ دھمی بیڑہ نگروٹہ 19جنوری 2018کو66برس کی عمرمیں اس دُنیائے فانی سے رخصت فرماگئے تھے۔ مرحوم کے ایصال وثواب کیلئے اہل خانہ کی جانب سے فاتحہ وقرآن خوانی اوردُعائے مغفرت بروز اتوار 28 جنوری2018 ء بمقام گائوں دھمی بیڑہ نگروٹہ میں منعقد کی جارہی ہے جس میں جموں وکشمیرکے علاوہ بیرونی ریاستوں کے مشاہیرعلمائے اہل ِ سنت ومشائخ طریقت اور مداحانِ بارگاہِ رسالت شرکت فرمارہے ہیں ۔لہذا مسلمانان ِ اہل سنت کو فاتحہ خوانی میں شرکت فرمانے کی استدعا ہے۔سوگوارانـ: الحاج بشیراحمد ،محمدمجید، لیاقت علی ، غلام عباس ، غلام حسین ،جاویدچوہدری،ایڈوکیٹ ظفرچوہدری ،غلام رضا،ناصراحمد ودیگرعزیزواقار ب ۔رابطہ نمبرات۔ 9419195245,9419127692
’’ خواتین کے تمدنی پروگرام ‘‘
خاتون اول نے شرکاء کی ستائش کی
جموں// خاتون اول اُوشا ووہرا نے امور نوجوان و کھیل کود محکمہ کی طرف سے منعقدہ’’ خواتین کے تمدنی پروگرام‘‘ میں شرکت کی ، جو گورنمنٹ کالج فار وومن گاندھی نگر کی برف سے منعقد ہ یوم جمہوریہ کا ایک حصہ تھا۔تمدنی پروگرام میں شرکاء کے جوش و خروش کی سراہنا کرتے ہوئے اوشا ووہرا نے اساتذہ اور طُلاب کی کاوشوں کے لئے اُن کی حوصلہ افزائی کی۔خاتون اول نے تمدنی پروگرام میں حصہ لینے والوں میں انعامات اور مومینٹوز تقسیم کئے۔ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس شیخ فیاح احمد نے اساتقبالیہ خطبہ پیش کیا جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر چنچل کور نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
کشمیر میں خونِ ناحق کب تک بہتا رہے گا؟
محمدیوسف تاریگامی کا حکومت سے استفسار
جموں//جنوبی کشمیر کے علاقہ شوپیاں کے موضع گانوپورہ میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک غیر مسلح نوجوان کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے لیڈر و ایم ایل اے کلگام محمد یوسف تاریگامی نے حکومت سے استفسار کیا ہے کہ کشمیر میں کب تک بے گناہ اور معصوم لوگوں کے خون کی ہولی کھیلی جاتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کی وجہ سے ہی حالات خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر فوری طور پر روک نہ لگائی گئی حالات کے پھر سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔غمزدہ کنبہ کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تاریگامی نے کہا کہ قصور واروں کے خلاف ضابطے کے تحت سخت کاروائی کی جانی چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعا ت رونما نہ ہونے پائیں۔
بالی بال ٹورنامنٹ:رمن کلب ہیرانگرفائنل میں فتح یاب
صحت مندزندگی کیلئے کھیل کودمیں حصہ لیناضروری:سلاتھیہ
وجے پور//اسمبلی حلقہ انتخاب وجے پور کے علاقہ بڑی براہمناںمنعقدہ والی بال ٹورنامنٹ کے ایک فائنل مقابلے میں رمن کلب ہیرا نگر نے محل کلب رام گڑھ شکست دی۔سابق وزیر و نیشنل کانفرنس کے سینئر ریاستی نائب صدر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیںاور دیہی کھیلوں کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔ سلاتھیہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے کہا کہ جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہنے کے لئے کھیل کود کی سر گرمیوں میں حصہ لینابہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے نوجوان صلاحیتوں سے مالامال ہیں ۔ اس موقعہ پر کھیلوں کے شائقین اور معزز شہری بھی موجود تھے جن میں این سی کے ضلع صدرمہندر گپتا، نائب صدر وجے سنگھ ، بلاک صدربڑی براہمناں بھگوان سنگھ اور سابق میونسپل چیئر مین رمن گپتا بھی شامل ہیں۔