خورشید گنائی نے جموں میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا
لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکار ی حاصل کی
نیوز ڈیسک
جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے آج جے کے گورنرس گریوینس جموں میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس دوران 200افراد اور 21وفود ان سے ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے مسائل کے بارے میںانہیں جانکاری دی۔ان وفود کا تعلق کٹھوعہ ، راجوری ، ریاسی ، ڈوڈہ ، سانبہ اور ادھمپور سے تھا اور انہوں نے مشیر موصوف کو سڑک رابطوں ، بجلی ، پانی ، سیاحت ، طبی نگہداشت ،صفائی ستھرائی اور کئی دیگر شعبوں کے مسائل سے آگاہ کرایا۔چنا ب ٹیکسٹائل ملز کے وفد نے پی ایم آر پی وائی کی ریاست میں عمل آوری کا مطالبہ کیا ۔ ڈوگرہ صدر سبھا کے چیئرمین اور سابق وزیر گلچین سنگھ چاڈک کی سربراہی والی وفد نے مجالٹا تحصیل میں پانی ، بجلی اور سڑک رابطوں کو بڑھاواد ینے کا مطالبہ کیا۔جے اینڈ کے کالج اکیڈیمکس ارینجمنٹ لیکچررس ایسوسی ایشن کے افد نے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔پونچھ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے بنیادی نوعیت کے معاملات کو اُجاگر کیا۔جموں یونیورسٹی کے پروجیکٹ ملازمین نے اپنی نوکریوںکو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیااور کہا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں آٹھ برس کی نوکری مکمل کرلی ہے۔اس دوران دیگر وفود نے بھی اپنے اپنے اِنفرادی اور اِجتماعی مسائل کو حل کرنے میں مشیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔مشیر نے وفود اور لوگوں کے مسائل غو ر سے سنے اور انہیں یقین دلایاکہ ان پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کئی ایک مسائل کو موقعہ پرہی حل کرنے کی ہدایات دیں۔
رمیش سگوترہ بٹوال ایسو سی ایشن کے صدر مقرر
جموں //جموں و کشمیر بٹوال ویلفیئر ایسو سی ایشن نے اتفاق رائے سے صوبیدار میجر (ریٹائرڈ) رمیش سگوترہ کو بٹوال ایسو سی ایشن کا صدر مقررکیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق ایسو سی ایشن کے سرپنچ سابقہ صوبیدار گھسیٹہ رام لکھوترہ کے زیر قیادت جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبیدار میجر (ریٹائرڈ) رمیش سگوترہ کو بٹوال ایسو سی ایشن کا صدرمنتخب کیا گیا ۔اجلاس میں کمل سنگھ کیتھ کو بطور چیرمین ، کمل چند موٹان ، گُنہی رام کیتھ ، دیس راج کیتھ اور بوا دتہ کیتھ کو بطور نائب چیر مین مقرر کیا گیا۔دلی رام کیتھ کو سینئر نائب صدر، بلدیو چند سندھو ،موہن لعل موٹان، بریندر انتھ کیتھ اورپنڈت وجے کمار کو بطور نائب صدور ،رام لعل لکھوترہ کو بطور جنرل سیکرٹری ،گورداس چند سرگوترہ وک بطور جوائنٹ سیکرٹری ،بل جیت کیتھ ،مہیش چندر اور بلبیر لعل کو بطور آرگنائزنگ سیکرٹریئز ،نرائن داس بسہ کو خزانچی،گھندرب رام موٹان ،اوتم چند سندھو، رتن لعل موٹان ،درشن لعل کیتھ ،امر ناتھ ٹرگوترہ ،چمن لعل کیتھ ،نند لعل لکھوترہ اور راج کمار کیتھ کو بطور ممبران منتخب کیا گیا ۔ایسو سیا یشن نے اپنی یوتھ باڈی کا بھی انتخاب ڈاکٹر ویریندر پال لکھوترہ کو بطور صدر منتخب کرکے عمل میں لایا ۔دیگر عہدہ داروں میںمنگا رام لکھوترہ بطور نائب صدر، نودیپ لکھوترہ نائب صدر، کلدیپ راج کیتھ بطور جنرل سیکرٹری،راج کمار لکھوترہ بطور جوائنٹ سیکرٹری اور راکشی لکھوترہ بطور خزناچی نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل سابقہ ایسوسی ایشن کی مدت کی حصولیابیوں کا جائزہ لیا گیا ۔
ڈوگر صدر سبھا نے مشیر کےساتھ عوامی مسائل اُبھارے
جموں //ڈوگر صدر سبھا کے ایک وفدنے گو رنرکے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقات کرکے مقامی مسائل ابھارے۔وفد کی قیادت سبھا کے صدر ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک کر رہے تھے۔چاڑک نے مشیر کے ساتھ ناقص سڑک رابطہ کی وجہ سے لوگوں کو در پیش مسائل کی جانکاری دی۔انہوں نے بلاور سے تقریباً4 کلو میٹر دور موضع دسینی سے جکھنیو کو جوڑنے کےلئے رابطہ سڑک کی تجویز پیش کی۔انہوں نے کپار۔بلٹوا روڈ پر ایک کلوارٹ تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے موضع کھینی میں ٹرانسفارمر کو نصب کرنے ، پانی کی باقاعدہ سپلائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے محکمہ سیاحت کی جانب سے در ماندہ مسافروں کے لئے سائٹ سئین بسوں کو شروع کرنے کا بھی خیر مقدم کیا ،تاہم مہشور مقام پر منڈل/اُتر بینی کو اس میں شامل نہ کرنے پر حیرانگی کاا ظہار کیا۔وفد نے کہا کہ پُر منڈل ،اُتربینی اور گپت گنگا مذہبی اہمیت کے مقامات ہیں۔انہوں نے مبارک منڈی ہیرئیٹیج سائٹ پر جاری کام، محکمہ آثار قدیمہ کا دفتر اولڈ انفارمیشن بلڈنگ میں منتقل کرنے پر بھی مباحثہ کیا ۔بات و چہت کے بعد مشیر نے اُسی روز سائٹ کا دورہ کیا اور متعلقہ عملہ کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ۔اقتصادی طور کمزور طبقہ کے امیدواروں کےلئے بوپے کی جانب سے نوٹفکیشن اجرا کرنے میں تاخیر کا مسلہ بھی زیر بحث لایا گیا،جس پر مشیر نے طریقہ کی وضاحت کرتے ہوئے یقین دہانی کی فوری طور سے ا سے حل کیا جائے گا۔وفد میں کرنل کرن سنگھ جموال، کرنل ڈاکٹر ویریندر کے ساہی، گھمبیر دیو سنگھ چاڑک ،بریگیڈئیر ایم ایس جموال اور ودیا ساگر جموال بھی شامل تھے۔
پی سی اے کا کلریکل کیڈر کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ
جموں // آل جے اینڈ کے لو پئیڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن سے منسلک صوبائی کلرکل ایسو سی ایشن نے زیر قیادت عبدل مجید خان کلرکل کیڈر کے عرصہ دراز سے التوا میں پڑے معاملات کو اجا گر کیا۔انہوں نے سول سیکرٹریٹ سے باہر کام کرنے والے کلرکل کیڈر کے ورک لوڈ کو کم کرنے اور انہیں گزیٹیڈ سطح تک کی ترقی کے مناسب مواقعے فراہم کرنے کےلئے میکنزم تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔صوبائی کلر کل ایسو سی ایشن کے صدرکرشن سنگھ نے کہا کہ اکثر کلرک ریٹائر بھی کلرک ہی ہوتا ہےاور اس طرح سے کلرک تقریباً تین دہائیوں تک انتثار کی زندگی گُذارتا ہے۔اس طرح سے وہ اپنے کو محروم سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں گورنر انتظامیہ نے ایڈوکیٹ جنرل کے دفتر میںسٹاف کے ورکنگ کی سر نو تشکیل دی ہے۔انہوں نے کلرکل کیڈر کو بھی سرنو تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ،تاکہ کیڈر کو بھی ترقیوں سے فیضیاب کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہا اگر سیکرٹریٹ کا کلرک ایڈمنسٹریٹو افسر سیکرٹری تک بن جاتا ہے ،تو سیکرٹریٹ کے باہر کلرک اسی اسامی پر کیوں ریٹائر ہوتا ہے،انہوں نے ا امتیاز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔