جموں شہرمیںغیرقانونی طورآبادغیرملکیوں کی تحقیقات کامطالبہ
جموں//جموںوکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں میونسپل حدود میں غیرقانونی طریقہ سے داخل ہوکر آباد ہوجانے والے غیرملکیوں کے تعلق سے حکومت سے اعلی سطحی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہاں جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے مطالبہ کیا کہ جموں وکشمیر میں غیرقانونی طریقہ سے داخل ہوکر آباد ہوجانے والے غیرممالک کے باشندوں کے تفتیش کرائی جائے۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش/میانمار کے باشندوں کا جموں وکشمیر میں غیرقانونی طریقہ سے داخل ہوکر آباد ہونا مرکز اور ریاست میں برسرقتدار حکومتوں کے سہولت فراہم کرانے سے ہی ممکن ہوسکا ہے جبکہ گزشتہ 70برسوں سے یہاں مقیم چھ لاکھ پاکستانی پناہ گزینوں کو آج تک شہری حقوق اور اسٹیٹ سبجیکٹ سرٹی فکیٹ فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے اس سلسلہ کے کچھ سوالات اٹھائے جیسے 1۔ کتنے غیرملکی (بنگلہ دیشی، روہنگیا اوردیگر) 1991سے لیکر آج تک جموں اور اس کے آس پاس میونسپل حدود میں آباد ہوئے ہیں ؟2۔ جموں وکشمیر کی حکومت نے کس قانون کے تحت امن پسند جموں میں انہیں آباد ہونے دیا؟3۔ ان لوگوں کے پاس جموں وکشمیر میں رہنے کے لئے کس طرح کے قانونی دستاویز ہیں ؟4۔ کس قانون کے تحت غیرممالک کے لوگوں کو یہاں املاک د ی گئیں جو جنگل کی زمین ہے اور کسی کو نہیں دی جاسکتی؟5۔جموں میونسپل حدود میں رہنے والے کتنے غیرممالک کے لوگوں کے پاس آدھار کارڈ ہیں اور کتنوں کو حکومت کو راشن کارڈ دیئے ہیں ؟ اور یہ آدھار کارڈ کس نے انہیں دیئے۔ٰ6۔ان غیرممالک کے لوگوں کے بچے کن اسکولوںمیں زیرتعلیم ہیں ؟7۔اس وقت جموں وکشمیر میں کس پارٹی کی حکومت تھی جب ان غیرممالک کے لوگوں جموں میں لایا گیا اور آباد ہونے کی اجازت دی گئی؟8۔ کس قانون اور آئین کے تحت انہیں آباد ہونے دیا گیا اور اصل مجرم کو ن ہے؟9۔ 1950سے لیکر آج تک پاک مقبوضہ کشمیر کے کتنے مائگرینٹس آئے اور ان میں سے کتنے جموں میں آباد ہیں؟10۔ 1990سے لیکر آج تک کشمیر سے کتنے مائگرینٹس آئے اور ان میں سے کتنوں کوقانونی طورپر مستقل زمین/گھر فراہم کئے گئے؟پروفیسر بھیم سنگھ نے اسی طرح کے کئی دیگر سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت کو ان سوالات کے جواب دینے چاہئیں۔اس پریس کانفرنس میں موجودہ لوگوں میں پی کے گنجو، بنسی لال شرما، جنرل سکریٹری محترمہ انیتا ٹھاکربشرت علی، ایس پرمجیت سنگھ مارشل ، رومیش کھجوریا، شنکر داس اور دیگر موجود تھے۔
ریاست کی مجموعی ترقی یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری :ڈاکٹرنرمل
جموں/نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہاہے کہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرانے اور لوگوں کو بہتر بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے کوششیں جاری ہے اور اس حوالے سے پہلے ہی کئی ترقیاتی کام ہاتھ میں لئے گئے ہیں جن کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجارہا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں مختلف وفود کے ملاقات کرنے کے دوران کیا۔ وفود نے اپنے اپنے مطالبات ان کی نوٹس لائے۔کٹھوعہ ، مینڈھر، کرگل ، رام بن ، اننت ناگ، بڈگام، پونچھ، پاڈر اور کئی دیگر رعلاقوں کے وفود نے نائب وزیر اعلیٰ کو اپنے مشکلات سے آگاہ کیا۔نائب وزیرا علیٰ نے کئی مسائل موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں اور کہا کہ باقی ماندہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ہر منگلوار کو عوامی درباروں کا انعقاد کرتے ہیں جس دوران مختلف اضلاع آئے ہوئے وفود اپنے اپنے مسائل کو اُجاگر کرتے ہیں۔
جاویدمصطفیٰ میرکاجگتی ہسپتا ل کو سہولیات سے لیس کرنے کااعادہ
جموں/ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد و باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفی میر نے کشمیر مائیگرنٹوں اور بے گھر ہوئے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے کے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جگتی ہسپتال کو مختلف سہولیت سے لیس کرانے کے لئے ایک ایکشن پلان کر رہی ہے ۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے آج ایک جائزہ میٹنگ کے دوران کیا جس میں جگتی ہسپتال کے کام کاج میں بہتری لانے سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر سیکرٹری صحت سے کہا کہ وہ 15دنوں کے اندر اندر ایک ایکشن پلان تیار کریں ۔ اس ہسپتال میں سہولیات کو تقویت بخشی جاسکے ۔جاوید مصطفی میر نے ریلیف کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ ہسپتال میں جدید طرز کے تشخیصی آلات دستیاب کرائیں ۔انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کے باہمی تال میل پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صحت ڈاکٹر پون کوتوال ، ریلیف کمشنر جموں ایم ایل رینہ کے علاوہ کئی دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
فائنانشل کمیٹیوں کے انتخابات کا شیڈول جاری
جموں/قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی فائنانشل کمیٹیوں کے 11ارکان کے انتخابات منعقد کرانے کے لئے شیڈول مشتہر کیا۔شیڈول کے مطابق نامزدگیاں بھرنے کی آخری تاریخ 28؍ فروری 2018سہ پہر تین بجے تک مقرر کی گئی ہے ۔5؍ مارچ 2018ء تین بجے تک نامزدگیوں کی جانچ پڑتا ل کی جائے گی جبکہ 7؍ مارچ 2018ء تین بجے تک امید وار اپنا نام واپس لے سکتے ہیں۔ضرورت پڑنے پر انتخابات 9؍ مارچ 2018ء سہ پہر تین بجے تک منعقد ہوں گے۔سپیکر موصوف نے قانون ساز اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری رتن لال شرما کو اس مقصد کیلئے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔
آرایس پٹھانیہ کا دورہ ڈُوڈو بسنت گڑھ مکمل
کہاحکومت علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں
رام نگر//سخت سردی برف باری کے باوجود ممبر اسمبلی رام نگر رنبیر سنگھ پٹھانیہ نے ڈوڈو بسنت گڑھ کا اپنا 2روزہ دورہ مکمل کرلیا ۔ اس دوران انہوں نے علاقہ میں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور کئی مسائل کے ازالہ کے لئے انہوں نے موقعہ پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس علاقہ کے عوام کو صرف کھوکھلے نعروں کے ذریعہ بہکایاگیاجبکہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اس علاقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور اس وقتاس علاقہ کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ طبی ، تعلیمی ، پینے کے پانی اور بجلی کی سہولیا ت بھی اس پسماندہ علاقہ کے عوام کو میسر ہیں۔
روٹری کلب کاگاندھی نگرہسپتال میں طبی کیمپ
جھلسے ہوئے افرادکے مفت آپریشن کئے گئے
جموں//روٹری کلب جموں کی جانب سے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس دوران جھلسے ہوئے افراد کے مفت آپریشن کئے گئے جن میں کئی حساس قسم کے اپریشن تھے۔یہ کیمپ 15فروری سے 20فروری تک جاری رہا۔اس سلسلے میں ایک اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا اس موقعہ پر مہمان ِ خصوصی تھے ، اس قسم کے کیمپوں کا انعقاد کرنے کے لئے منتظمین کو مبارک باد دی اور کہا کہ مرجھائے ہوئے چہروں پر خوشی لانا انسانیت کے تئیں ایک بڑی خدمت ہے ۔سپیکر نے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی کے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی بھی سراہنا کی اور نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے انہیں یادگاری تحفے پیش کئے۔
نٹرنگ کا دس روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ کے انعقادکااعلان
جموں//نٹرنگ کی جانب سے اپنے ہی سٹوڈیو میںایک دس روزہ ورک شاپ کا اہتمام کرنے جارہاہے جوکہ بین الاقوامی تربیت یافتہ ایکٹر / ڈائریکٹراروشی ٹھاکور رانا کی سربراہی میں منعقد ہوگی۔اس ورک شاپ کے منعقد کرنے کا مقصدابھرتے فن کاروں کو فن و ہنر کے جدید تقاضوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں 30نوجوانوں کا گروپ سماج کے مختلف موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ شرکا ء میں شووم شرما،افتخار مغل،شووم دتہ،ایوشی پنڈتا،چیتن چوہدری،میناکشی بھگت ،آکاش بٹ،ذیشان حیدر،طیب حسین،راہول گپتا،خوشحال شرماارون کمار اور دیگران شامل ہیں۔
تین روزہ جموں وکشمیر ادبی و ثقافتی فیسٹول کاآغازآج سے :حاجنی
جموں/21فروری کومادری زبان کے بین الاقوامی دِن کے موقعہ پر جموں وکشمیر کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے تین روزہ جموں وکشمیر ادبی و ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ جانکاری اکیڈیمی کے سیکرٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول کے دوران جموںوکشمیر کے گونا گوں ثقافتی ،لسانی اور ادبی ورثے کو اُجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جموں شہر کے مختلف مقامات پر کلچرل پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔فیسٹول کے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اکیڈیمی کی طرف سے ریاست کے ادیبوں اور فنکاروں کی پہلی ڈائریکٹر ی بھی جاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اکیڈیمی کی طرف سے سال 2017ء کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔حاجنی نے مزید کہا کہ فیسٹول کے دوران راج بیگم ، کے ایل سہگل ، امین کامل اور دینو بھائی پنتھ پر بنائی گئی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔
لور گاڈی گاڑھ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
نیوز ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے آج لور گڑی گڈھ علاقے میں کئی کاموں کا افتتاح کیا اور ان کاموں کے لئے اُنہوں نے اپنے سی ڈی ایف میں سے رقومات فراہم کی ہیں۔بعد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرنے کہا کہ ان کاموں کی بدولت لوگوں کے دیرینہ مطالبات پورے ہوئے ہیں اور ان کی رو سے عام لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔اس دوران سپیکر موصوف نے مقامی لوگوں کے ساتھ استفسار کر کے ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گاندھی نگر حلقے میں ترقیاتی منظر نامے کو آگے لے جانے کی وعدہ بند ہے ۔انہوںنے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل مرحلہ وار طریقے پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے متعلقہ افسروں کوبھی ہدایت دی کہ وہ کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے اعلیٰ معیار کو بھی برقرار رکھے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے گاندھی نگر حلقہ سمیت ریاست کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی منظر نامے کو دوام بخشنے کے لئے کئی سکیمیں شروع کی ہیں۔اُنہوںنے لوگوںسے اپیل کی وہ آگے آکر ان سکیموں سے استفادہ کریں۔اس دوران مختلف محکموں کے کئی اعلیٰ افسران سپیکر کے ہمراہ تھے۔
عبدالحق کی چندی گڑھ یونیورسٹی میںکشمیری طلاب کے ساتھ ملاقا ت
جموں/وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایت پر دیہی ترقی ، پنچایتی راج ، قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے چندی گڈھ یونیورسٹی چندی گڈھ میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے طلاب کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں موقعہ پر ہی جانکاری حاصل کی۔وزیر موصوف کے ہمراہ چندی گڈھ یونیورسٹی کے پرو چانسلر پروفیسر بی ایس سوہی ، مشن ڈائریکٹر جے کے ایس آر ایل ایم بخشی جاوید ہمایوں کے علاوہ جموں وکشمیر اور چندی گڈھ حکومت کے کئی دیگر افسران بھی تھے۔حال ہی میں پیش آئے کچھ ناخوشگوار واقعات کے تناظر میں وزیر اعلیٰ نے وزیر موصوف کو ہدایت دی تھی کہ وہ وہاں کالجوں میں طلاب کے ساتھ ملاقات کرکے ان کی خیرو عافیت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کے بارے میں ان سے تجاویز طلب کریں۔یونیورسٹی میںطلاب کے ساتھ استفسار کرتے ہوئے عبدالحق نے طلاب سے کہا کہ وہ ریاستی جموں وکشمیر کے سفیر بن کر ذرائع ابلاغ کے ایک سیکشن کی طرف سے کشمیر کے بارے میںپیدا کئے گئے منفی تاثر دور کرنے میں اپنا رول نبھائیں۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم ریاستی طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد انہیں معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر سے متعلق منفی نظریہ پیداکرنے سے یہاں کے طلاب متاثر ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے طلاب کو ان ریاستوں میں امن کے سفیر کا کام کرنا چاہیئے جہاں وہ زیر تعلیم ہیں ۔عبدالحق خان نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ منفی تاثر کو شہہ دینے کے بجائے دوریوں کو کم کرنے کا رول نبھاکر کشمیری نوجوانوں کی ناراضگی دورکرنے میں اپنا بھر پور رول ادا کریں۔اس دوران ریاست سے باہر زیر تعلیم طلاب سے جڑے دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ اس موقعہ پر طلاب نے ریاست میں ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کا مطالبہ کیا جس کے ذریعے سے وہ ضرورت پڑنے پر ریاستی حکومت کے ساتھ رابطہ قائم کرسکے۔طلاب کے مشوروں کے ردِّعمل میں وزیر انہیں یقین دلایا کہ حکومت ریاست سے باہر زیر تعلیم طلاب کے مفاد ات کو تحفظ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔وزیر نے طلاب کو یقین دلایا کہ ان کی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اوّلین ذمہ داری ہے اور وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار بیرون ریاست زیر تعلیم طلباء کو ہرممکن مدد فراہم کرانے کی وعدہ بند ہے تاکہ انہیں تعلیم حاصل کرنے میں کسی قسم کی دِقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اُبھرتے انجینئرماحول دوست مصنوعات تیار کریں: گنگا
جموں//وزیر برائے صنعت و حرفت چندر پرکاش گنگا نے اُبھرتے ہوئے انجنئیروں سے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح کی ٹیکنالوجی اورسوچ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ماحول دوست مصنوعات کو تیار کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔وزیر موصوف گورنمنٹ کالج آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی چک بھلوال جموں میں آئی آئی ٹی کھرگ پور کے اشتراک سے منعقدہ5 ویں قومی کانفرنس کم نمائش کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے نوجوان انجنئیروں پر زور دیا کہ وہ موجودہ دور کے دوران ملک کو عالمی سطح پر اہم مقامی دلانے کے لئے اپنا کلیدی رول نبھائیں ۔ ملک کی ترقی میںسی پی ایس یو اور پی ایس یو کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے وزیر موصوف نے انڈسٹری سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کی بہبود کے لئے دستیاب پیشہ وارانہ وسائل کو بروئے کار لائیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ ایسی تقریبات ٹیکنو کریٹوں کے مستقبل کو ایک صحیح سمت دینے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔انہوں نے تقریب کے انعقاد کے لئے منتظمین کی سراہنا کی۔2 روزہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ماہرین تعلیم، طُلاب،محقق اورصنعتوں سے وابستہ معاملات اور خیالات کے تبادلہ کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کرنا تھا۔ کانفرنس میں اشاعت کے لئے70 پیپر موصول ہوئے جن میں سے48 پیپروں کو اشاعت کے لئے منظور کیا گیا۔کانفرنس میں پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر سامون، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں منوج سنگھ گھور، پرنسپل جی سی ای ٹی کے علاوہ ریاست اور بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے متعدد انجنئیرس کے علاوہ نامور کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
جے سی یو کے زیراہتمام پہلا ثقافتی اور ادبی فیسٹول منعقد
کلسٹر یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے توی کلسٹر یونیورسٹی رکھاگیا
جموں/حکومت نے جموں کلسٹر یونیورسٹی کا نام بدل کر توی کلسٹر یونیورسٹی رکھا اور یہ اعلان آج وزیر تعلیم اور یونیورسٹی کے پرو چانسلر سید محمد الطاف بخاری نے یونیورسٹی کی طرف سے منعقد کئے گئے چار روزہ ثقافتی فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یو ترنگ نامی اس چار روزہ پروگرام کے دوران پروفارمنگ آرٹس ، فائن آرٹس اور ادب کے زمرے شامل ہوں گے ۔یونیورسٹی کی طرف سے آج ایک سال مکمل کیا گیا۔ واضح رہے کہ سرینگر اور جموں کلسٹر یونیورسٹیاں مرکزی معاونت والی سکیم آر یو ایس ے کے تحت قائم کی گئی جس کے ساتھ پانچ کالجوں کو منسلک کیاگیا۔وزیر تعلیم اور یونیورسٹی کے پرو چانسلر سید محمد الطاف بخاری اور تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی اس موقعہ پر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے ۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں تعلیم دانوں ، فیکلٹی ممبران اور دیگر اہم شخصیات نے بھی کافی تعداد میں شرکت کی۔اس موقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انجوبھسین نے یونیورسٹی کا ایک سال مکمل ہونے پر اس کی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران انہیں حکومت خاص طور سے متعلقہ وزراء سے مکمل تعاون حاصل ہوا ہے۔اس میلے کے دوران لگ بھگ 400 طلاب مختلف زمروں کے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔
اے ڈی جی پی سیکورٹی گورنر سے ملاقی
جموں/اے ڈی جی پی ہوم گارڈس ، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اور سیکورٹی منیر احمد خان نے راج بھون میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوںنے گورنر کو ریاست میں سلامتی نظامت سے متعلق کئی امور کے بارے میں جانکار ی دی۔اس موقعہ پر گورنر نے وادی میں پولیس سربراہ کی حیثیت سے منیر خان کے رول کو قابل ستائش قرار دیا۔ گورنر نے اہم تنصیبات اور ریاست کے تینوں خطوں میں حساس مقامات کا سیکورٹی آڈٹ کرانے پر زور دیا۔