تشکیل نو اور گورنر راج ہی ریاست میں امن بحالی کا واحد راستہ:بھیم سنگھ
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کی سیکولر ریاست اور جمہوریت میں یقین رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں سے صدر پر ریاست کی موجودہ حکومت کو برخاست کرکے گورنر راج لگانے کے لئے زور دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدر کوجموں وکشمیرآئین کے سیکشن 92کے تحت اس کا اختیار حاصل ہے۔پنتھرس سربراہ نے جموں وکشمیر کی اپوزیشن اور حریت سمیت تمام سیاسی پارٹیوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کی حفاظت اور وقار کے لئے کام کرنے کی گزارش کی ۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ امن کے ساتھ جمہوریت چاہتے ہیں جس سے انہیں بھی جمہوریت کے فوائد حاصل ہوسکیں جن سے وہ آرٹیکل 35(A)کی وجہ سے محروم ہیں ۔پروفیسر بھیم سنگھ لیگل اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو اراکین سے خطاب کررہے تھے۔
ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی کاتعزیتی اجلاس
مدیراعلیٰ روزنامہ عقاب کے مدیراعلیٰ کے ساتھ اظہاریکجہتی
جموں//ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی جموں کاتعزیتی اجلاس عبدالقیوم وانی کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران ایجک کے عہدیداران وممبران نے وادی کشمیرکے موقرروزنامہ ’عقاب‘کے مدیراعلیٰ منظورانجم کے برادراکبرکی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیا۔اس موقعہ پرعبدالقیوم وانی نے کہاکہ حاجی علی محمدشاہ ایک معروف شخصیت تھے اورسماج کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔یہاں جموں میں منعقدہ میٹنگ میں شریک امریک سنگھ،گنیش کھجوریہ، خالدمحمودخان، پیرنثاراحمد، این ایس جموال، پرمجیت سنگھ، جماعت علی آغا، بشارت بلاسی ، کلدیپ، لال سنگھ، سریندررڈوترہ، شیرمحمد،وجے کمار، روہت سیٹھی ،سندیپ کلہوترہ ودیگران موجودتھے جبکہ سرینگرمیں منعقدہ میٹنگ کی صدارت نائب صدرایجک فیاض احمدشبنم نے کی ۔اس دوران میٹنگ میں خورشیداحمدبٹ، حاجی بشیر،شبیراحمدلانگو، امریک سنگھ، گنیش کھجوریہ ،سیدوجاہت درانی، عبدالاسلام راج پوری، میرنذیر، ملک فاروق، ڈاکٹرمنظور، فاروق احمدخان، ڈاکٹرمنظور،نذیراحمدخان، لطیف احمدخان، محمدمظفرگنائی، فیروزاحمد، نریندرجموال، جماعت علی آغا، میرفیاض، محمدعباس، بشیراحمدٹھوکر،نثاراحمدمیر،منیراحمداندرانی، شمیم بزازملک جاوید، محسن عطا، ملک فیاض، گلزاراحمد،نذیراحمدراتھر، محمداکبرڈار ، شبیراحمد،بلال احمدبٹ، ضمیراحمدوانی، فاروق احمدودیگران شامل تھے۔میٹنگ میں روزنامہ آفتاب کے مدیراعلیٰ منظورانجم کے برادراکبرکی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی ظاہرکی۔
حکومت مادہ گائوں کے مسائل کاازالہ کرے:لال چندمسافرؔ
ادہم پور//تحصیل چہنینی کے گائوں مادہ کے نیشنل کانفرنس کارکنان نے حکومت سے مذکورہ گائوں کے اہم مسائل حل کرنے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں صوبائی جوائنٹ سیکریٹری نیشنل کانفرنس لال چندمسافرنے کہاکہ عرصہ پندرہ سالوں سے پانامہ موڑ کدھ سے جوسڑک گائوں مادہ کیلئے تعمیرکی جارہی ہے وہ تاوقت نامکمل اورکچی ہے۔انہوں نے کہاکہ سڑک پرکھڈے پڑچکے ہیں ،انہیں تارل کول ڈال کر پختہ نہیں کیایگاہے ،بارش اوربرفباری کے دنوں میں اس پرپیدل چلنابھی دشوارہوجاتاہے۔ سڑک ٹریفک کیلئے باقاعدہ طورکھولی نہیں گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔مسافرنے کہاکہ سڑک کی تعمیرکی زدمیں آئی زمینداروں کی اراضی کامعاوضہ بھی تاحال تقسیم نہیں کیاگیاہے ۔مڈل سکول مادہ (بوائز ) بتیس سال سے زائد پرانااورگائوں کے عین مرکزی مقام پرشاندارجگہ پرتعمیرہے۔پٹوارتحصیل چہنینی کی سب سے بڑی آبادی والی ہے۔ بچوں کی تعدادکافی زیادہ ہے ،دس کلومیٹربچوں کوکدھ جاکردسویں تک کی تعلیم حاصل کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے پرزورمطالبہ کیاکہ مڈل سکول بوائز (مادہ )درمن کوجلدازجلدہائی سکول کادرجہ دیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ گورنمنٹ ڈسپنسری مادہ تحصیل ہیڈکوارٹربیس کلومیٹر دور ہے ۔اس میں سٹاف اوردوائیوں کی کمی کوپوراکیاجائے۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے جن دیگرکارکنان نے مانگوں کی تائیدکی ان میں دویندرچند، روی انتہال، سورن کمار، ہاشم دین، سبھاش چندر، اعجازخان، رومیل چند، شولال، سجادحسین شامل ہیں۔
انٹریکشن فورم کااجلاس منعقد
جموں//انٹریکشن فورم جموں صوبہ کاایک اجلاس سروال میں منعقدہوا جس میں 11 مارچ کومنعقدہوئی والی میٹنگ کے سلسلے میں خیالات کااظہارکیاگیا۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق مجوزہ میٹنگ میںتنظیم کی صوبائی ایگزیکٹیوکمیٹی اورصوبائی کونسلوں کے آئینی نقطے زیربحث لائے جائیں گے۔ آئی ایف جے پی کاقیام 23جنوری 2016 کونیتاجی سبھاش چندر بوس کے سالانہ یوم پیدائش کی تقریب منانے کے موقعہ پر کہاگیاتھا۔فورم کی جانب سے صوبہ جموں کے متعددمسائل بھی زیربحث لائے جائیں گے ۔اس کے علاوہ فورم کے اغراض ومقاصد صوبہ جموں میں سماج کے مختلف طبقوں کے درمیان آپسی میل وملاپ کوفروغ دینے کیلئے سماج کے باشعورافرادکے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کرناہے تاکہ اخلاقی اقدارکومستحکم بنایاجائے۔
ایچ آئی وی /ایڈزمتاثرہ مریضوں کے مسائل اوران کاازالہ
چیسٹ ڈیزیزس ہسپتال جموں میڈیکل کالج میں سیمینارکاانعقاد
جموں//جے اینڈکے سٹیٹ ایڈس کنٹرول سوسائٹی نے ایچ آئی وی /ایڈز(پی ایل ایچ آئی ویز) سے متاثرہ لوگوں کے مسائل کی جانکاری حاصل کرنے اوران کے ازالہ کیلئے چیسٹ ڈیزیزس ہسپتال جموں میڈیکل کالج جموں میں سیمینارکاانعقاد کیاجس میں ڈاکٹر مشتاق احمدراتھر پروجیکٹ ڈائریکٹر جے اینڈکے سٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی مہمان خصوصی تھے۔اس دوران شرکاء نے ایڈز سے متاثرہ لوگوں کے مسائل کوبیان کیااوران کے ازالہ کامطالبہ کیا۔اس دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر نے متعلقہ افسران کووقت مقررہ کے اندران کے مسائل کوحل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومت کومالی امدادکی فراہمی کیلئے لوازمات میں کمی کرنے کی سفارش کریں گے۔قبل ازیں سیمینارکااستقبالیہ خطبہ دیپکا بی ٹھاکورڈپٹی ڈائریکٹرآئی ای سی ،جے کے ایس اے سی ایس نے سیمینارکے اغراض ومقاصد بیان کئے۔اپنے خطاب میں سینئرمیڈیکل آفیسراے آرٹی سنٹرجی ایم سی ڈاکٹر وجے ورما نے اے آرٹی سنٹرکے کام کاج کے بارے میں تفصیلات دیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ایل ایچ آئی ویز مریضوں کومفت ادویات دی جارہی ہیں ۔
شہری ہلاکتوں پرکوآرڈی نیشن کمیٹی شوپیان کااظہارتشویش
جموں//کوآرڈی نیشن کمیٹی شوپیان نے شہری ہلاکتوں پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے فورسزکوحدسے زیادہ اختیاردینے کوعوام کے ساتھ ناانصافی قراردیاہے۔ یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق کوآرڈی نیشن کمیٹی شوپیاں کے عہدیداران نے کہاکہ ضلع شوپیان میں پچھلے دو سالوں سے درجنوں ہلاکتیں ہوئی اور سینکڑوں افراد زخمی ہو ئے۔ انہوں نے کہاکہ شوپیان فورسز کے لئے میدان جنگ بنا ہوا ہے ۔ اور یہاںخون کی ہولیاں کھیلنے میں فورسزتادم مسصروف ہے اور اس بات کی مذمت کی کہ سرکارنے فورسز کو اتنا بااختیار بنا دیا ہے کہ اب وہ اس کاغلط استعمال کرکے لوگوں کوحراساں اورہلاک کیاجارہاہے۔کمیٹی کے سینئر لیڈرغلام محی الدین نے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہیں جن کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ فوری طور پرپیلٹ کے استعمال پرقدغن لگائی جائے او ر معصوم لوگوں کوبلا وجہ قتل کرنے سے گریز کیا جائے۔
نیشنل کانفرنس کاہیرانگرمیں اجلاس
لوگوں سے امن وبھائی چارہ برقراررکھنے کی اپیل
کٹھوعہ //نیشنل کانفرنس نے لوگوں سے کٹھوعہ میں امن وامان اوربھائی چارے کوقائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق نیشنل کانفرنس کاہیرانگرمیںمیں اجلاس منعقدہواجس میں پارٹی لیڈران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کٹھوعہ میں امن وامان اوربھائی چارے کوقائم رکھیں ۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ کٹھوعہ میںآصفہ عصمت دری اور قتل کیس کو لے کر جو ردعمل ظاہرکیا جارہاہے اس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر اس مسلے کو سیاسی ہوا دے رہے ہیں جس سے آپسی بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو ٹھیس کا خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم کے مرتکب مجرموں کوسزاملنی چاہیئے۔اس دوران میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اجیت کمارنے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاست میں امن اوربھائی چارے کیلئے کام کرتی آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپسی بھائی چارے اورامن کوبحال رکھناہم سب کافریضہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کوسیاسی رنگت دے کرلوگوں میں انتشارنہیں پھیلایاجاناچاہیئے۔میٹنگ میں پارٹی کے ضلع نائب صدراورتحصیل صدور ودیگرکارکنان بھی موجودتھے۔
حیوانات کی بہبودی کیلئے بروک انڈیا کی کوششوں کی ستائش
جموں//پشو، بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کٹرہ میں بروک انڈیا اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی طرف سے مشترکہ طور منعقد کی گئی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ گھوڑوں کی بقا ء کے حوالے سے متعلقین میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ بروک انڈیا ایک بین الاقوامی سطح کی تنظیم ہے جو دُنیا کے مختلف حصوں میں گھوڑوں، گدھوں اور خچروں کی بقاء کے لئے کام کر رہی ہے۔وزیر نے تنظیم کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم دس ریاستوں میں کام کر رہی ہے۔ورکشاپ کے دوران بتایا گیا کہ 19 ویں لائیو سٹاک شماری کے مطابق پورے ملک میں اس وقت لگ بھگ12 لاکھ گھوڑے، گدھے اور خچر کام کر رہے ہیں اور ریاست جموں وکشمیر کے اعداد و شمار کے مطابق اُتر پردیش کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔کمشنر سیکرٹری پشو پالن آر کے بھگت کے علاوہ کئی دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
جی ایم سی میں مخصوص ٹیٹنس وارڈ اور نئی لفٹ خدمت کا افتتاح
جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ایک ٹیٹنس وارڈ اور نئی لفٹ سہولت کو مریضوں کے نام وقف کیا۔ان کاموں پر71 لاکھ کی لاگت آئی ہے۔اس دوران وزیر نے جی ایم سی کے کئی یونٹوں اور وارڈوں کا معائنہ کر کے وہاں دستیات سہولیات اور صفائی ستھرائی کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر پرنسپل جی ایم سی ڈاکٹر سنندا رینہ کے علاوہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ان سہولیات کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر موصوف نے متعلقہ ا فسروں کے ساتھ وہاں دستیاب سہولیات کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر جی ایم سی،ایس ایس ایچ اور ایس ایم جی ایس کے کام کاج سے جڑے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے افسروں پر زور دیا گیا کہ وہ لگن اور تندہی کے ساتھ کام کر کے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات دستیاب رکھیں۔اس دوران وزیر نے انجنئیروں پر زور دیا کہ وہ تمام کاموں کو معیاد بند مدت کے اندر اندر مکمل کریں۔ انہوں نے جی ایم سی کی جاذبیت میں اضافہ کرنے کے لئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی۔بالی بھگت نے کہا کہ حکومت ریاست کے ہر ایک علاقہ میں لوگوں کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے کی وعدہ بند ہے اور اس مقصد کے لئے ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لائی جارہی ہے۔ذرائع ابلاغ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نجی ایمبولنس گاڑیوں کے لئے شرحیں طے کریں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے حکومت چند دنوں کے اندر اندر یہ شرحیں قائم کرے گی۔
حکومت ریاست کی ہمہ جہت ترقی کی وعدہ بند: گنگا
جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے لوگوں سے زمینی سطح پر ترقیاتی پروگراموں میں تعاون طلب کیا۔وزیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار ضلع سانبہ کے گڈوال گاؤں میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ گڈوال گاؤں سوچھ بھارت مشن کے تحت حکومت نے23 بیت الخلاء تعمیر کئے ۔ اس کے علاوہ15 بیواؤں کو پنشن فراہم کی گئی، سٹیٹ میرج اسسٹنس سکیم کے تحت5 کنبوں میں2 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے جب کہ شمشان گھاٹ ،8 ہینڈ پمپ،250 کے وی ٹرانفارمر کی اپگریڈیشن پر7.5 لاکھ روپے کی رقم خرچ کی گئی۔اس موقعہ پر وزیر نے 20 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے جارہے گڈوال سے شمشان گھاٹ تک ایک کلو میٹر سڑک کی بلیک ٹاپنگ کے کام کا افتتاح کیا۔
54دیہات کو سولر پاور فراہمی کامنصوبہ
چیف سیکرٹری نے انتظامات کا جائیزہ لیا
جموں//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے سولر پاور کے ذریعے پانچ اضلاع کے54 دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔یہ میٹنگ مرکزی کابینہ سیکرٹری کی یکم مارچ2018 کی میٹنگ کے سلسلے میں منعقد کی گئی جس میںانہوں نے مختلف ریاستوں بشمول جموں وکشمیر کے چیف سیکرٹریوں کے ساتھ رورل الیکٹریفکیشن پروگرام کی عمل آوری کا جائیزہ لیا تھا۔کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی، ڈویثرنل کمشنر جموں، ایم ڈی جے کے ایس پی ڈی سی اور اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ڈویثرنل کمشنر کشمیر اور کشتواڑ، لیہہ، کرگل، بانڈی پورہ، کپواڑہ و اودہمپور کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں پانچ اضلاع بشمول کشتواڑ، لیہہ، کرگل، بانڈی پورہ اور کپواڑہ کو ہوائی اور زمینی ٹرانسپورٹ کے ذریعے سولر پاور یونٹ بھیجنے کے تفصیلی ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی۔چیف سیکرٹری نے صوبائی اورضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ پی ڈی ڈی کو تمام ضروری تعاون دیں تا کہ پورے پروجیکٹ کی عمل آوری کامیابی سے ہمکنار ہو۔