پونچھ میں کووڈ کے92نئے کیس،01 موت
حسین محتشم
پونچھ // ضلع پونچھ میںجمعرات کووڈ 19 کے92 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران01فرد کی کوڈ19کی وجہ سے موت بھی واقع ہوئی ہے۔نوڈل آفسر کوڈ 19ضلع پونچھ زمود احمد کی جانب سے ملی جانکاری کے مطابق ضلع پونچھ میںپچھلے چوبیس گھنٹو ںکے دوران92 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجبکہ ایک فرد کی موت بھی ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ اس دوران50 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھرو روانہ ہوئے جس کے بعد فعال کیسوں کی تعداد971 رہ گئی ہے ۔نوڈل افسر کوڈ19زموداحمد نے تمام لوگوںسے انتظامیہ کا تعاون کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی باری آنے پر ویکسین کے ٹیکے لگانے کی اپیل کی ہے۔
فیس بک کے براہ راست پرگرام میں اساتذہ پر کی گئی تنقید کی مذمت
حسین محتشم
پونچھ//سوشل میڈیا پر فیس بک بیج پر ایک براہ راست پروگرام کے دوران گورنمنٹ اساتذہ پر کی گئی تنقید کی محمد یوسف شاہ زونل صدر ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرنکوٹ نے مذمت کی ہے۔پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک فیس بک پیج پر ایک پروگرام کے دوران جب محکمہ تعلیم پر بحث ہو رہی تھی تو اس بحث کے دوران کہا گیا کہ اگر کوئی کام نہیں کرنا چاہتا ہے تو وہ سرکاری ٹیچرہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ان الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انہیں باور کروانا چاہتا ہیں کہ یہ اساتذہ ملی ٹینسی کے دور میں بند بڑے اسکولوں کو کھول کر بچوں کو تعلیم دینے کے علاوہ سروے سائنسز BLO اور الیکشن جیسی ڈیوٹیاں سر انجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی بات کی جائے تو کرونا وائرس کی وباء میں جب بھائی بھائی سے ہاتھ نہیں ملاتا ، باپ بیٹے کے گھر نہیں جاتا تو یہی ٹیچر ہیں جو گھر گھر جاکر سروے کرتے ہیں ویکسی نیشن کا کام کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ مڈ ڈے میل کے چاول اپنے کندھوں پر اٹھا کردور دراز گاؤں میں جا کر بچوں کے گھروں تک پہنچا رہے ہیں کیوں۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی پر احسان نہیں کرتے یہ ان کی ڈیوٹی ہے ، انھیںسرکار نے اس کام کے لیے تعینات کیا ہے مگر اس طرح کی بیان بازی نے تمام اساتذہ کے دلوں کو مجروح کیا ہے ،انکے دلوں کو ٹھیس پہنچائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ان الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ایسے سوشل میڈیا نیٹ ورک بند کیا جائے جو بلاوجہ اساتذہ کو بد نام کر رہے ہیں۔
فیلڈ آئوٹ ریچ بیورو نے ویبنار کااہتمام کیا
راجوری //فیلڈ آئوٹ ریچ بیورومنسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ گور نمنٹ آف انڈیا کی جانب سے پریس انفارمیشن بیورو جموں ،تحصیل انتظامیہ مینڈھر ،ڈسٹر کٹ انفارمیشن سنٹر راجوری ،محکمہ صحت مینڈھر ،آئی سی ڈی ایس مینڈھر ،گور نمنٹ ڈگری کالج مینڈھر اور نوڈل آفیسر انڈین سسٹم آف میڈیسن کے اشتراک سے کووڈ کی وجہ سے گھریلو قرنطینہ میں احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں ایک ویبنار کااہتمام کیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیورو اور ریجنل آئوٹ ریچ بیورو کی قیادت میں منعقدہ ویبنار کے دوران گھریلو قرنطینہ کے دوران برتی جارہی حتیاطی تدابیر پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے نیا جیلانی نے کہاکہ کووڈ کے دوران احتیاطی تدابیر کو سمجھنا اشد ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر ایک شہری کو چاہئے کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عمل کر ئے اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت پیش کرئے ۔اراکین نے ضلع انتظامیہ راجوری اور پونچھ کیساتھ ساتھ دونوں سرحدی اضلاع کے محکمہ صحت کی جانب سے مشکل وقت میں اٹھائے جارہے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر ساحل جنڈیال نے بھی اس سلسلہ میں تفصیلی خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کووڈ کے دوران حکومت اقدامات کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی ۔اس دوران بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان نے احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی ۔ان کے علاوہ ڈاکٹر ادریس ،ڈاکٹر ارون گپتا ،چائلڈ ڈیو لپمنٹ پروجیکٹ آفیسر مینڈھر ودیگران نے بھی پروگرام کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
راجوری میں کووڈ سے مزید 2اموات،93متاثر
راجوری میں کووڈ سے 2مزید اموات
سمت بھارگو
راجوری //راجوری ضلع میں گزشتہ روز کووڈ کا شکار دو مزید افراد کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ ضلع کے مختلف علا قوں میں کئے گئے کووڈ ٹیسٹوں کے دوران 93افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ۔ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے ٹیسٹو ں کے دوران 93افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے درہال ،کوٹرنکہ ،منجاکوٹ میڈیکل بلاکوں میں حکام کی جانب سے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سندر بنی کیساتھ ساتھ کٹار مل منجا کوٹ کے دو مریضوں کی موت بھی واقعہ ہو ئی ہے ۔ضلع انتظامیہ راجوری نے مکینوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے پھیلا ئو کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔
سابق ایم ایل سی نے ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا
حسین محتشم
پونچھ//سابق ایم ایل سی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر پردیپ شرما نے جمعرات رات کو بھی ضرورت مند افراد میں راشن کٹس تقسیم کی۔اپنی رہائش گاہ پونچھ پرایک پروگرام کے دوران انہوں نے غرباء میں راشن تقسیم کرتے ہوئے ان کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ فی الحال اپنے گھروں میں ہی رہیں اور کووڈ19کے راہنما خطوط پر عمل در آمد کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ لاک ڈون کے دوران یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر بی جے پی کے جنرل سکریٹری پرمجیت سنگھ، اربن منڈل کے صدرابھندن سدھن، سینئر لیڈر بی جے پی پیر لیاقت موجود تھے جنہوں نے ایم ایل سی پردیپ شرما کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان نا مساعد حالات کے دوران اپنا ایثار جاری رکھے ہوئے ہیں۔