کلریکل کیڈرکے ملازمین کی تنخواہوں میںتفاوت کامعاملہ
ایمپلائزاینڈورکرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کام چھوڑہڑتال آج
جموں//گورنمنٹ ایمپلائزاینڈورکرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (آر) نے وزیرخزانہ کے بیان کہ کلریکل کیڈرکے ملازمین کی تنخواہوں سے تفاوت کوساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوہونے کے ساتھ ہی دورنہیں کیاجاسکتاہے پربرہمی کااظہارکیاہے۔اس سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائزاینڈورکرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (آر)کے صدربابوحسین ملک نے پیرکے روزایک روزہ کام چھوڑہڑتال کااعلان کیاہے۔اس موقعہ پر بابوملک نے کہاکہ حکومت کوفوری طورپرکلریکل کیڈرکے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنی چاہیئے لیکن ایساکرنے میں حکومت غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پہلے حکومت نے کہاتھاکہ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکرنے سے پہلے ہی کلریکل کیڈرکی تنخواہوں سے تفاوت دورکی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنے وعدے سے مکررہی ہے۔انہوں حکومت سے یہ بھی مانگ کی کہ تمام محکموں کے سربراہوں اورصوبائی دفاترکےلئے ایک ایڈمنسٹریٹیوآفیسرکوتعینات کیاجائے تاکہ سول سیکریٹریٹ کے باہر کے سیکشن آفیسروں کے ساتھ انصاف ہوسکے۔ بابوحسین ملک نے حکومت سے مانگ کی کہ ایس ڈبلیوپی نمبر3058/2015،ایم پی نمبر 01/2015 سے متعلق جوریاستی ہارٹی کورٹ کاجوحکمنامہ کلریکل کیڈرملازمین کی تنخواہوں سے تفاوت دورکرنے سے متعلق ہے کومن وعن عملایاجائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اوروزیرخزانہ پرزوردیاکہ وہ کلریکل کیڈرکے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت دورکرنے کے ساتھ ساتھ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکریں۔
اسرارآبادسدھراکے چوراہے میں
نصب ٹرانسفارمرہٹانے کامطالبہ
جموں //سدھرا اسرار آبادکے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ محلہ کا ٹرانسفارمرمحکمہ نے چوراہے پر لگا دےا ہے جس کو وہاں سے ہٹانے کے لئے ہم متعلقہ محکمہ سے کئی سالوں سے منت سماجت کررہے ہیں لےکن محکمہ نے اس کو ہٹانے مےں کوئی دلچسپی نہےں دکھائی ۔ انہوں نے کشمےر عظمیٰ کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر 3سے 4فٹ کی انچائی اور بالکل چوراہے پر ہے جس کے باہر سے کسی قسم کی کوئی باڑبندی بھی نہےں کی گئی ہے۔اس لئے ےہاں سے بچوں کا آنا جانا والدےن کے لئے خوف و ہراس کا باعث بن گےاہے۔انہوں نے مزےد کہا کہ ہمےں اس بات کا ڈر رہتا ہے کہ نا جانے کب کسی نا خوشگوار واقع کی خبر سننی پڑے گی ۔ انہوں نے محکمہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہے ےہ ٹرانسفارمر محکمہ نے ےہاں موت کے کنوےں کی شکل مےں محلہ مےں لگا دےا ہے اس لئے ان لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس ٹرانسفارمر کو فوری طور پر ےہاں سے ہٹا کر کسی دوسری جگہ پر لگاےا جانا چاہیئے جس کی مانگ ہم لوگ عرصہ دراز سے کر رہے ہےںاورا ٓج بھی اگر ہمارے اس مسئلے پر غور نہےں کےا گےا تو ہم سڑک پر اترنے پر مجبور ہےں۔
صدر جمہوریہ کامجوزہ دورہ ریاست
نائب وزیر اعلیٰ نے انتظامات کا جائزہ لیا
جموں/ نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ہری سنگھ پلیس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران 18 اپریل 2018ءکو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے دورے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔نائب وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں صدر جمہوریہ کے دورے کے سلسلے میں ضروری انتظامات کو حتمی شکل دیں اور اس دورے کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔وائس چیئرپرسن ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف او بی سیز ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس سیکورٹی ، ڈویژنل کمشنر جموں ، آئی جی پی جموں رینک ، ڈی سی جموں ، مختلف محکموں کے سربراہاں اور سینئر افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔نائب وزیر اعلیٰ نے مختلف محکموں پر زور دیا کہ وہ آپسی اشتراک اور تال میل قائم رکھتے ہوئے سیکورٹی ودیگر انتظامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے اس موقعہ پر تمدنی پروگرام منعقدکرانے کی بھی ہدایت دی۔
باہوفورٹ میں بھیم راﺅامبیدکرکی جینتی منائی گئی
جموں//بھارت رتن بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راﺅ امبیدکر کا 127واں جنم دن 14اپریل 2018کو شری گورو روی داس کمپلیس باہوفورٹ میں منایا گیا اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کی صدارت کے فرائض سبھا کے صدر ڈاکٹر وجے شوگوترہ نے انجام دئے۔قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ایس ایس پی رمیش اگروال کو نمایاں خدمات انجام دینے کے لئے ڈاکٹر بی آ ر امبیدکر ایوارڈ سے نوازہ گیا۔سری سائی پبلک سکول کے طالب علمون نے اس موقعہ پر بھیم وندنا پیش کی اور اپنی تقاریر میں بابا صاحب کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔نذیر گریزی نے اپنی تقریر میں کہا کہ باباصاحب نے اپنی ساری زندگی ملک کے غریب اور پچھڑے ہوئے طبقوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کررکھی تھی انہوں نے کہا کہ ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی انہیں بہتر خراج عقیدت پیش کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی باباصاحب کو خراج عقیدت پیش کیا ۔جنرل سیکرٹری شری گورو روی داس سبھا باہو فورٹ جموں شام لال باسن نے بابا صاحب کی زندگی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلوائیںانہوں نے کہا کہ تعلیم یہ ایک ایسا ہتھیا ر ہے جس سے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
پریانے ایکسچینج پروگراموں کی افادیت کواُجاگرکیا
جموں/تعلیم ، تمدن و سیاحت کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے کہا ہے کہ ایکسچینج پروگراموں کی بدولت طلاب نہ صرف تجربہ حاصل کرتے ہیں بلکہ انہیں بلوغت کے ساتھ ساتھ مختلف تمدنوں سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔وزیر موصوفہ سٹیٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے منعقد ہ سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔سیکرٹری ایم ایچ آر ڈی انیل سروپ ، ایڈیشنل سیکرٹری ایم ایچ آر ڈی مس نگار فاطمہ ، سیکرٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ ، ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، ڈائریکٹر ایس ایس اے عبدالرشید وار ، ڈائریکٹر آر ایم ایس اے طفیل متو اور محکمہ تعلیم کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر موصوفہ نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے سینکڑوں طلاب جنہوں نے ایکسچینج پروگراموں کے تحت ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا نے ان ریاستوں کے تمدن ، زبان ، ثقافت اور تہذیب کے بارے میں بہت زیادہ علم حاصل کیا ۔ سیکرٹری ایم ایچ آر ڈی نے اپنے خطاب میں ایکسچینج پروگرام کی کامیاب تکمیل پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت ریاست کے بچوں و دیگر ریاستوں کے بچوں کے درمیان تدریسی میدان میں نئے بندھن جڑ گئے جن کی بدولت ان تمام بچوں کو مستقبل میں رہنمائی حاصل ہوگی ۔سیکرٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ نے اپنے خطاب میں مہمانوں ، اساتذہ اور طلاب کو خوش آمدید کہا اور ریاستی تعلیمی سیکٹر میں حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ اس موقعہ پر ریاستی و بیرو ن ریاستوں کے طلاب نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔
ادہم پورمیںگرام سوراج ابھیان کی عمل آوری
ضلع ترقیاتی کمشنرنے اجولاوین کوہری جھنڈی دکھائی
ادہم پور //ضلع ادہم پور کے عوام کی صحت و صفائی کے لئے ضلع انتظامےہ کی طرف سے کئی سکےمےں چلائی گئیں ۔ضلع ترقےاتی کمشنر نے اےک بار پھر سے ڈاکٹر بھےم راو امبےدکر کی ےوم پےدائش کے سلسلہ مےں ضلع مےں ”گرام سوراج ابھےان“شروع کےا۔انتظامیہ نے گرام سوراج ابھیان کے تحت اجولاوین کوہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ اس کے تحت دےہاتی لوگوں کو مختلف سکےموں کے بارے مےں اجاگر کےا جائے گا۔ضلع ترقےاتی کمشنر نے لوگوں سے اپےل کی کہ وہ ان سکےموں سے مستفےد ہونے کے لئے کلےدی کردار نبھانے کی کوشش کرےں ۔اس سکےم کے تحت ضلع کے 19دےہی علاقوں کے غرےب لوگوں مےں مفت بجلی کنکشن اور مناسب داموں پر اےل ای ڈی لےمپ دئے جائےں گے۔اس دوران روےندرکمار نے کہا کہ ہے پروگرام الےکٹریفکیشن کارپورےشن اور محکمہ پاور ڈےولپمنٹ کی وساطت سے ےہ سکےمےں ضلع مےںلائی گئیں اور مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی وبھاگےہ سکےم کے تحت اس پروگام کو منظر عام پر لاےا گےا۔اس دران ضلع ترقےاتی کمشنر روےندر کمار کے علاوہ چےف پلاننگ آفےسر اشوک کھجورےا،اور ضلع انتظامےءکے دوسرے افسران بھی موجود تھے۔
بالی بھگت کاہسپتالوں کو جدید سہولیات سے لیس کرنے پر زور
اکھنور/ صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے کہاکہ حکومت نے ریاست میں قائم تمام طبی مراکز کو جدید سہولیات سے لیس کرنے کی اقدامات کر رہی ہے بالخصوص سرحدی اور دور دراز علاقو ں میں قائم طبی مراکز کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے کھور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں سماج کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ایم پی حلقہ انتخاب جموں پونچھ جگل کشور شرما ، ایم ایل اے اکھنور راجیو شرما ، ایم ایل اے چھمب ڈاکٹر کرشن لال بھگت اور متعلقہ محکموں کے افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔بالی نے کہا کہ حکومت لوگوں کی دہلیز پر تمام طرح کی طبی سہولیات فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکھنور ، کھور اور چھمب علاقوں میں قائم ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ ضرورت کے مطابق تعینات کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ان ہسپتالوں میں الٹرا ساﺅنڈ مشینیں بھی نصب کی جائیں گی۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ دیہی علاقوں میں صحت سے متعلق جانکاری کیمپ منعقد کریں تاکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں اور ان سے بچاﺅ کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں روشناس کیا جاسکیں۔ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے ا س موقعہ پر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی مفاد کے مد نظر کئی تاریخی اقدامات کئے ہیں۔دریں اثنا ایم ایل اے اکھنور راجیو شرما نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں ، خواتین ، بزرگوں ، بیواﺅں اور سماج کے مفلس کنبوں کے لئے مختلف بہبودی کی سکیمیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں سے استفادہ کریں۔ ایم ایل اے چھمب نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔
ادہم پورمیں تین روزہ بیساکھی میلہ اختتام پذیر
ادہم پور//اد ہم پور دےوےکا مےں تےن روز سے جاری بےساکھی مےلہ اختتام پزےر ہوا۔اس تارےخی مےلے مےں متعدد لوگوں نے شرکت کی جن مےن بھوڑے ،جوان، مرد و خواتےن نے بڑھ چڑھ کر حصہ لےا۔اس مےلے کا انعقاد مشہور درےا دےوےکا کے کنارے منعقد کےا گےا ۔ دےوےکا کے دونوں اطراف بہت سارے مندر بنے ہےں اس مےلے مےں آئے ہوئے لوگوں نے ان مندروں کہ بھی سےر کی ۔ اس دوران کئی تاجروں کی آمدنی مےں بھی اضافہ ہوا ۔اس مےلے مےں لوگوں کو لطف اندوز کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و نشرئےات نے محکمہ ےوتھ سروس ،نہرےووا کےندرسے مل کر مختلف کلچرل پروگرام پےش کئے۔اس دوران سوچھ بھارت مشن اور بےٹی بچاﺅ بےٹی پڑھاﺅ جےسی سکےموں کے بارے مےں بھی لوگوں کو جانکاری دی گئی۔اس مےلہ کے آخر مےں لوگوں نے ضلع انتظامےہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی سرہانہ کی ۔مےلے کے اختتامی تقرےب مےں مختلف محکموں کے عہدہداران موجود تھے۔
نٹرنگ نے شوکت تھانوی کاڈراما’جھوٹاخواب ‘کھیلا
جموں//نٹرنگ نے اپنے ہفتہ وار تھےٹرسرےز مےں شوکت تھانوی کا تحرےر کردہ اےک تمثےلی اردو ڈراما” جھوٹا خواب “کے نام سے پےش کےا ۔اس کے ہداےت کارنےرج کانت تھے۔ڈرامہ جھومن مےا ں کے کمرے سے شروع ہوتا ہے جب ان کو اندھےری رات مےں اےک ڈراﺅنا خواب آتا ہے اور وہ خواب مےں دےکھتے ہے کہ دو گھنٹے کے بعد ان کو موت کا جام پےنا پڑتاہے اور وہ اچانک خوف زدہ ہو کر جاگتے ہے اور چلاتے ہوئے اپنی بےوی اور نوکروں کو اس حادثہ کے بارے مےں سناتے ہے اور ڈرامہ کو مزاحےاءموڑ تب ملتا ہے کےوں کی ان کو سب سے زےادہ پروہ اپنے بنک کھاتوں کی ہوتی ہے اور وہ اپنی اہلےہ کو تمام بنک کھاتوں کے بارے مےں جان کاری دےتا ہے ا ور ان کی بےوی ان کو کہتی ہے کہ پےسہ کا کوئی مول نہےں اگر ان کے شوہر ان کے ساتھ نہےں ہونگے اور وہ دعا کرتی ہے کہ ےہ خواب جھوٹا سابت ہو لےکن جھومن مرتے وقت بھی اس مادی دنےاں کے بارے مےں سوچ رہے ہے وہ بنک کھاتوں کے بارے مےں نوکروں کو بتاتے ہے اور ان کو کام مےں ہوشےاری برتنے کو کہتے ہےاتنے مےں وہ سو جاتے ہے اور مردہ محسوس کرتے ہے ان کا سارہ کمبہ چلاتا ہےںاور پڑوسی جمع ہو جاتے ہے لےکن خواب جھوٹا ثابت ہوتا ہے۔اس ڈرامہ کا پےغام ےہ ہے کہ جن لوگوں کی نس نس مےں ہے مادےت بس جاتی ہے وہ مرتے دم تک پےسہ کے بارے مےں ہی سوچتے رہتے ہےں۔اس کے سوا ان کے پاس کسی چےز کی کوئی اوقات نہےں ہوتی ہے۔اس ڈرامہ مےں نٹرنگ کے جن نوجوان فنکاروں نے اپنے جوہر دکھائے ان مےں گوتم شرما،موہت کول،مناکشی بھگت،گوتم کمار ،اجے کمار وغےر ہ کے نام قابل ذکر ہےں ۔اس شو کو منعقد کرنے کا کام محمد ےاسےن نے سر انجام دےا۔