مزید خبرں

۔65گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے 

رمیش کیسر
 
نوشہرہ //ایس پی ٹریفک مشتاق احمد کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس کے اہلکاروںنے نوشہرہ کے مختلف مقامات پر ناکے لگاکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ۔ اس دوران 65گاڑیوں کے چالان بھی کاٹے گئے ۔ ٹریفک ذرائع نے بتایاکہ ایس ایس پی ٹریفک راجوری مشتاق احمد کی نگرانی مختلف مقامات پر ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس دوران پینسٹھ گاڑیوں کے موقعہ پر ہی چالان کئے گئے اور دس کو ضبط کرلیاگیا جن کے کاغذات نہیں تھے ۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوںسے سختی سے نمٹاجائے گا۔
 

خواس کے نوجوان کی پراسرار موت

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا ، چار افراد سے پوچھ تاچھ 

سمت بھارگو
 
راجوری //راجوری پولیس نے خواس کے نوجوان کی پراسرار موت پر قتل کا مقدمہ درج کرکے چار افراد کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔واضح رہے راجوری کے خواس علاقے میں ایک 18سالہ لڑکے کی پراسرار موت واقع ہونے کے بعداہل خانہ نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے اسے قتل کرنے کا الزام عائد کیا ۔چندرپرکاش نامی ایک نوعمر لڑکا بدھ کو اپنے گھر سے باہر نکلا اور واپس لوٹ کر نہیںآیا۔پولیس ذرائع کے بعد اگلی صبح یعنی جمعرات کو اسے ایک جگہ بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ۔اگرچہ اسے فوری طور علاج ومعالجہ کیلئے سندربنی اسپتال راجوری پہنچایا گیا تاہم وہ اسپتال میںدم توڑ بیٹھا“۔اس پر ضلع انتظامیہ نے گزشتہ روز انٹرنیٹ خدمات بھی معطل رکھیں جبکہ تحقیقات خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ۔دریں اثناءراجوری پولیس نے اس حوالے سے قتل کا مقدمہ درج کیاہے ۔ایس ایس پی راجوری نے بتایاکہ اہل خانہ کی طرف سے تحریری طور پر شکایت ملنے پر پولیس تھانہ بدھل میں ایف آئی آر زیر نمبر 28/2018زیر دفعات 302, 109آر پی سی کا کیس درج کیاگیاہے ۔انہوںنے بتایاکہ کچھ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیاگیاہے اور معاملہ کی تحقیقات ہورہی ہے ۔
 

گرام سوراج ابھیان 

راجوری میں اجوالا پنچایت مہم چلائی گئی ،342گیس کنکشن تقسیم 

راجوری //ملک بھر میں چلائے جارہے گرام سوراج ابھیان کے خصوصی پروگرام کے تحت راجوری میں اجوالا پنچایت مہم چلائی گئی ۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب محکمہ امور صارفین کے راجوری دفتر میں منعقد ہوئی جس کے انعقاد میں ڈی ڈی گیس ایجنسی بھی تعاون دیا ۔اس موقعہ پر پہاڑی مشارتی بورڈ کے وائس چیئرمین کلدیپ راج گپتا ،تسنیم ماجد گنائی اور ونیش پنجدانا کے علاوہ اے ڈی امور صارفین جاوید اقبال اور بڑی تعداد میں مستفید کنندگان بھی موجو دتھے ۔گرام سوراج ابھیان کے نوڈل افسر تسنیم ماجد گنائی نے کہاکہ متعلقہ محکمہ کو پی ایم یو وائی سکیم کے تحت باقی ماندہ تمام کنبوں کو فائدہ دیاجائے تاکہ لوگوں کو صحت کی پریشانیاں نہ درپیش رہیں ۔قبل ازیں جاوید اقبال نے بتایاکہ ایل پی جی گیس کنکشن کے حصول کیلئے ایس ٹی اور ایس سی کے بی پی ایل کنبے اہل ہیں جنہیں اپنے آدھار کارڈ ، راشن کارڈ اور کیٹاگری سرٹیفکیٹ کی کاپیاں جمع کرانی ہے تاکہ انہیں مفت میں یہ کنکشن دیئے جاسکیں ۔ انہوںنے مزید بتایاکہ اے اے وائی زمرے والے کنبے بھی اس کے اہل ہیں جنہیں اپنا آدھار کارڈ اور راشن کارڈ فراہم کرناہوگا۔اسی طرح کی تقریبات ضلع کے دیگر مقامات میںبھی منعقد ہوئیں جس دوران 342گیس کنکشن تقسیم کئے گئے ۔
 

بالائی علاقوں میں شدید برفباری

۔100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک 

طارق شال 
 
تھنہ منڈی //گزشتہ روز ہوئی بھاری برفباری کے باعث تھنہ منڈی کے بالائی علاقوں میں خانہ بدوش طبقہ کی 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں ۔ مقامی ذرائع نے بتایاکہ ڈھوک رنجوٹی ،بڑا چھڑاں ، گلی ، رتن پیر ، سواڑیاں ، ہفت کھوڑمیں 22فٹ کے قریب برف گری ہے جہاںخانہ بدوش لوگوں کی ایک سو سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔موسم میں تبدیلی دیکھتے ہوئے اس سال ان لوگوںنے پہلے سے ہی ڈھوکوںکی طرف رخ کیاتھا تاہم بے وقت ہوئی برفباری کی وجہ سے انہیںبڑے پیمانے پرنقصان اٹھاناپڑاہے ۔کہیں برفباری اور کہیں سردی کی وجہ سے بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئی ہیں ۔اس سلسلے میں تھنہ منڈی کے تحصیلدار قدیر الرحمن قاضی نے بتایاکہ فیلڈ عملہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقے میںہوئے نقصان کی رپورٹ پیش کریں تاکہ اس بارے میں حکام کو مطلع کیاجاسکے ۔ 
 

بالاکوٹ کے طلباءکی تعلیم متاثر 

والدین امسال بھی متفکر ،متبادل انتظام کا مطالبہ 

جاوید اقبال
 
مینڈھر //بالاکوٹ کے سرحدی علاقہ میں بسنے والے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فائرنگ اور گولہ باری کے دوران ان کے بچوں کی پڑھائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ سال فائرنگ اور گولہ باری میں کے سلسلہ میں کافی حد تک بچوں کی پڑھائی ضائع ہوئی کیونکہ سرحدی علاقہ میں بے شمار فائرنگ کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اب وہ بچوں کی مزید پڑھائی کو ضائع نہیں ہونے دیں گے لہٰذا سرکار فوری طور کوئی کوئی متبادل انتظام کرے تاکہ کشیدگی کے دنوں میں پڑھائی کا سلسلہ جاری رہ سکے ۔انہوںنے کہا کہ بچوں کے لئے محفوظ جگہ پر سکولوں کا بند و بست کیا جائے یا حکومتیں آپس میں بات چیت کرکے فائرنگ اور گولہ باری کے سلسلہ کو بند کروائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانیں بھی ضائع نہ ہوں اور نہ ہی پڑھائی متاثر ہو ۔ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے بچوں کی پڑھائی کے لئے مزید بڑے بینکر سکولوں کے آس پاس تعمیر کئے جائیں جہاں وہ فائرنگ اور گولہ باری کے دوران پڑھائی کرسکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسری محفوظ جگہ پر تعلیم دلانے کے بجائے بہتر ہے کہ ہرسکول کے پاس بنکر تعمیر کئے جائیں جس میں بچے آسانی سے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔سرپنچ ماسٹر عنایت اللہ خان،یوتھ لیڈر ظہیر خان،گلصید خان وغیرہ نے کہا کہ حکومت فوری طور انتظامیہ کو حکم دے کے بچوں کی پڑھائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ پڑھائی مزید نقصان نہ ہو ۔
 

ہائی سکول دھرانا کی غیر معیاری تعمیر 

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تحقیقات کا حکم جاری کیا 

پونچھ //تعلیمی زون مینڈھر کے ہائی سکول دھرانا کی تعمیر میں مبینہ غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی شکایت ملنے پر ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔اس سکول کو2011میں مڈل سکول سے ہائی سکول بنایاگیاتھا جس کی نئی عمارت محکمہ تعمیرات عامہ کے ذریعہ سے 58لاکھ کی لاگت سے رمسا سکیم کے تحت تعمیر ہوناتھی ۔ تاہم سکول انتظامیہ نے شکایت کی ہے کہ ٹھیکیدا رنے غیر معیاری سامان کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں یہ عمارت غیر محفوظ ہے جس سے طلباءکو خطرہ لاحق ہے ۔شکایت میں بتایاگیاہے کہ یہ عمارت سرحدکے قریب واقع ہے جہاں منظور شدہ آٹھ کمروں کے بجائے چھ کمرے ہی تعمیر کئے گئے ہیں جن میں دروازے اور کھڑکیاں تک بھی نہیں لگائی گئیں ۔اس شکایت اور سکول کے 300سے زائد طلباءکے حالات دیکھ کر ڈپٹی کمشنر پونچھ نے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیاہے ۔ اس سلسلے میں انہوںنے ایڈیشنل ڈی ڈی سی پونچھ کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ایگزیکٹو انجینئر آر ای ڈبلیو ، چیف ایجوکیشن افسر پونچھ اور ڈی ایس ای او پونچھ ممبران کے طور پر شامل ہیں ۔یہ کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ 
کیپشن:درہال کا وفد مقامی مسائل پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی