سرینگر//مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے جمعرات کو کشمیر کا دورہ کیا اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرحدی علاقے اوڑی کا دورہ کیا جہاں پر ان کو شمالی کمان کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل دی، ایس، ہوڈا اور چنار کور کے کمانڈر لفٹنٹ جنرل جے، ایس سندھونے حالات سے آگاہ کرایا۔ مرکزی وزیر نے وہاں پر تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے جوانوں سے کہا کہ فوج قوم کا سرمایہ ہوتا ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ وہ سرحد کے پار کسی بھی حملے کا منہ توڈ جواب دے۔اس کے بعد مزید مرکزی وزیر دفاع کو سرینگر کے بادامء باغ چھاونی میں سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرایاگیا اور حال ہی میں لئے گئے سیکورٹی اقدامات کی بھی جانکاری دی گئی۔