پونچھ // گزشتہ روز مدرسہ اسلامیہ نعیمیہ مصرشاہ غازی سہڑی چوہانہ نزد جامع مسجد اویس قرنی کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس مدرسہ کے قیام کا مقصد دین اسلام کی نشرو اشاعت اور مقامی و غیر مقامی طلبا کوقرآن وحدیث کی تعلیم سے روشناس کرنا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ماسٹر محمد اکبر ،سرپنچ محمد دین، پرویز احمد آفریدی ، ماسٹر مشتاق احمد ملک، مستری غلام محمد، مستری مشتاق احمد ملک، مستری محمد لطیف کٹاریہ سید نذیر حسین شاہ وماسٹر محمد رفیق نے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مدرسہ کی تعمیرات کے لئے اپنی نیک کمائی میں سے امداددیں تاکہ اس کی تعمیر ہوسکے ۔انہوں نے خاص طور پر سہڑی چوہانہ اور سہڑی خواجہ کے لوگوںسے اپیل کی۔