جموں//جموں وکشمیر پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر جی ایم میر نے پارٹی ورکروں سے کہا ہے کہ وہ موجودہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی سرکار کی ناکامی کے بارے میں عام لوگوں کو روشناس کرنے کے لئے زور دار مہم چلائیں۔اس کے علاوہ انہوں نے پارٹی کے ہر سطح کے عہدے داروں سے تلقین کی کہ وہ ریاست میں آئندہ منعقد ہونے جارہے پنچائتی اور بلدیاتی ادروں کے انتخابات کے لئے اپنے آپ کو تیار رکھیں ۔جی ایم میر پارٹی کے صدر مقام میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔جس کا اہتمام ضلع کانگریس کمیٹی جموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کی نشان دہی کر کے ان کے ازالہ کے لئے سرتوڑ کوشش کریںاور موجودہ ریاستی سرکار کی ناکامی کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پنچایتی ادارے جمہوریت کے ستون ہیںاس لئے ان اداروں کا مستحکم ہونا لازمی ہے۔نائب صدر رمن بھلہ، فاروق اندرابی،رجنیش شرمااور دیگر عہدیدارن بھی اس مو قعہ پر موجود تھے۔