مینڈھر //مینڈھر میں محکمہ مال کی جانب سے منی سیکریٹریٹ کے قریب گوہلد علاقہ میں غیر قانونی تجائوز کو ہٹایا گیا ۔اس سلسلہ میں نائب تحصیلدار مینڈھر کی قیادت میںایک مہم شروع کی گئی جس کے دوران پولیس کی ایک ٹیم بھی موجود تھی ۔محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے بتایا کہ منی سیکریٹریٹ کے قریبی علاقہ میں کچھ افراد کی جانب سے غیر قانونی طورپر قبضہ کیا گیا تھا جس کو ہٹانے کیلئے ایک مہم شروع کی گئی تھی تاہم اس مہم کے دوران مذکورہ قبضہ کو ہٹایا گیا ۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ اراضی پر ان کی برسوں سے ڈگریاں ہوئی ہیں تاہم اس کے دوران بھی کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم آفیسران نے بتایا کہ تمام ڈگریاں منسوخ کی گئی ہیں جس کے دوران قبضہ ہٹانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی گئی ۔